تہران ( پاک ترک ن یوز) ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضائی کا کہناہے تہران جوہری معاملے پر کسی سے مذاکرات نہیں کرے گا۔
آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران کے پاس ہی رہنا چاہیئے اگر ہرمز کا کنٹرول ایران سے نکل گیا تو دشمن اسے دوبارہ ایران کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔
خطے کی سلامتی خطے کے ممالک خود یقینی بنائیں، امریکی اور یورپی افواج کو مشرقِ وسطیٰ سے نکل جانا چاہیئے۔












