اتوار , 25 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

2028 تک قرضوں کا حجم بلحاظ جی ڈی پی 61.5 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر

1 سال پہلے
A A
2028 تک قرضوں کا حجم بلحاظ جی ڈی پی 61.5 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد( پاک ترک نیوز ) حکومت نے مالی سال 2028 تک قرضوں کا حجم بلحاظ جی ڈی پی 61.5 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کر دیا۔
مڈٹرم ڈیٹ سٹریٹجی رپورٹ 2026 – 28 کے مطابق قرضوں پر سود ادائیگیوں کا بوجھ بلحاظ جی ڈی پی 7.8 فیصد سے کم کر کے 4.9 فیصد، بیرونی قرضوں کو 18 فیصد تک لانے ، مقامی قرضوں اوسطاً میچورٹی ٹائم ساڑھے 4 سال مقرر کر دیا گیا ہے۔
رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 7.5 فیصد، آئندہ مالی سال 6.8 فیصد اور مالی سال 2028 کے دوران 6.5 فیصد تک رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد ، آئندہ مالی سال 5.1 فیصد اور مالی سال 2028 کے دوران گروتھ کا تخمینہ 5.7 فیصد لگایا گیا ہے۔
وفاقی پرائمری سرپلس رواں مالی سال 1.3 فیصد، آئندہ مالی سال 1 فیصد اور مالی سال 2028 کے دوران بھی 1 فیصد تک رہے گا، مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا رواں مالی سال 5.0 فیصد، آئندہ مالی سال 4.5 فیصد اور مالی سال 2028 کے دوران 3.9 فیصد تک رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق تین برسوں کے دوران مجموعی قرضوں کی شرح میں بلحاظ جی ڈی پی کمی لائی جائے گی، رواں مالی سال کے اختتام تک ملک پر واجب الادا قرضوں کی شرح کم کر کے 66 فیصد، آئندہ مالی سال 64 فیصد اور مالی سال 2028 کے دوران 61.5 فیصد تک لائی جائے گی۔
قرضوں پر سود ادائیگیوں کا بوجھ اس وقت بلحاظ جی ڈی پی 6.3 فیصد ہے جس کو آئندہ مالی سال کم کر کے 5.4 فیصد اور مالی سال 2028 تک 4.9 فیصد تک لایا جائے گا، مقامی قرضوں کا میچورٹی ٹائم مالی سال 2028 تک 4.6 سال مقرر کیا گیا ہے۔
حکومت نے بیرونی قرضوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے بیرونی قرضوں کا حجم مالی سال 2028 تک بلحاظ جی ڈی پی 17.9 فیصد تک لانے کا ہدف رکھا ہے، آئی ایم ایف شرط پر قرضوں کی ادائیگیوں کیلئے میچورٹی ٹائم بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رواں مالی سال کے اختتام تک مقامی قرضوں اوسط میچورٹی ٹائم ساڑھے چار سال، بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے اوسطاً میچورٹی ٹائم ساڑھے چھ سال تک بڑھایا جائے گا، 2028 تک عملدرآمد کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، اوسطا میچورٹی ٹائم پر عملدرآمد کا آغاز رواں مالی سال سے ہی کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس وقت مقامی قرضوں کی ادائیگیوں کیلئے اوسطاً میچورٹی ٹائم 3 سال 8 ماہ اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں کیلئے 6 سال 1 ماہ ہے، آئی ایم ایف کی شرط پر 30 فیصد مقامی قرض کیلئے وقت کی شرط پوری کی جائے گی۔
مقامی قرض کا 30 فیصد فکسڈ پالیسی ریٹ پر ہوگا، ابھی تقریباً 20 فیصد مقامی قرض ایور پیج ٹائم ٹو ری فکس پر ہے، ایوریج ٹائم ٹو ری فکس کی معیاد تقریباً 1 سال سے زائد ہے جسے بڑھا کر 2 سال مقرر کی جارہی ہے۔
مڈٹرم ڈیٹ سٹرٹیجی رپورٹ 2026 – 28 کے مطابق شریعہ کمپلائٹ کا کوٹہ بڑھا کر 20 فیصد مقرر کیا گیا ہے جو کہ اس وقت 13 فیصد تک محدود ہے، مالی سال 2025 کے اختتام تک ملک پر واجب الادا قرضوں کا حجم 78 ہزار 700 ارب روپے تک پہنچ گیا جس میں مقامی قرضوں کا حجم 53 ہزار 500 ارب روپے اور غیر ملکی قرضوں کا حصہ 25 ہزار 201 ارب روپے ہے۔
رپورٹ کے مطابق قرضوں کا حجم بلحاظ ڈالر 278 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے جو کہ جی ڈی پی کا تقریباً 68.6 فیصد ہے، مقامی قرضوں میں لانگ ٹرم قرضوں کا حجم 45 ہزار 260 ارب روپے ہے جس میں سکوک بانڈز کا حجم 6 ہزار ارب روپے سے زائد اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کا حجم 35 ہزار 236 ارب روپے ہے۔
شارٹ ٹرم مقامی قرضوں کا حجم 8 ہزار 136 ارب روپے ہے جس میں سے مارکیٹ ٹریٹری بل کا سائز 8 ہزار ارب روپے سے زائد ہے، اسی طرح بیرونی قرضوں میں 22 ہزار 1384 ارب روپے کے لانگ ٹرم قرضے ہیں اور 201 ارب روپے کے شارٹ ٹرم قرضے ہیں۔
بیرونی قرضوں میں نان گورنمنٹ ایکسٹرنل ڈیٹ کا سائز بھی تقریباً 7 ہزار ارب روپے سے زائد ہے، قرضوں کا اوسطاً میچورٹی ٹائم بڑھانے کیلئے آئی ایم ایف نے شرط عائد کی تھی، اس سے قبل بھی اوسطا میچورٹی ٹائم آئی ایم ایف شرط پر ہی بڑھا یا گیا تھا۔
وزارت خزانہ کے مطابق تین برسوں کے دوران ان اہداف کو حاصل کیا جائے گا اور آئندہ ماہ سے ہونے والے اقتصادی جائزہ مذاکرات میں عملدرآمدرپورٹ پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ مڈٹرم ڈیٹ سٹریٹجی رپورٹ آئی ایم ایف کو بھی بھیجی گئی ہے۔

موضوعات : gdpgovermnetloan
ShareSend

متعلقہ خبریں

A meeting with the PTI founder is essential for the success of negotiations, says Allama Nasir Abbas.
تازہ ترین

مذاکرات کی کامیابی کیلئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے، علامہ ناصر عباس

8 اکتوبر , 2026
Second round of government-opposition talks today, final decisions likely
تازہ ترین

حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کا دوسرا دور آج، حتمی فیصلوں کا امکان

3 اکتوبر , 2026
Negotiations between the government and PTI begin
تازہ ترین

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات شروع

2 اکتوبر , 2026
Government contacts Jamaat-e-Islami once again; offers talks.
تازہ ترین

حکومت کا جماعت اسلامی سے ایک بار پھر رابطہ، مذاکرات کی پیشکش

19 ستمبر , 2026
Decision to digitize asset declarations of government officials.
پاکستان

سرکاری افسران کے اثاثوں کے گوشوارے ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

17 ستمبر , 2026
آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا
تازہ ترین

آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا

11 ستمبر , 2026
اگلی خبر
اسٹیٹ بینک نے پریزم پلس ادائیگی اور تصفیے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

اسٹیٹ بینک نے پریزم پلس ادائیگی اور تصفیے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کی ثالثی میں امریکا سے مذاکرات بحال کرنے کے لیے تیار ہیں، ایرانی سفیر

پاکستان کی ثالثی میں امریکا سے مذاکرات بحال کرنے کے لیے تیار ہیں، ایرانی سفیر

25 اکتوبر , 2026
کسی بھی فوجی کارروائی کا کئی گنا زیادہ شدت سے جواب دیں گے، پاسداران انقلاب

کسی بھی فوجی کارروائی کا کئی گنا زیادہ شدت سے جواب دیں گے، پاسداران انقلاب

25 اکتوبر , 2026
انتخابات کے بعد ایران پر بڑے امریکی حملوں کا امکان، بلومبرگ کا دعویٰ

انتخابات کے بعد ایران پر بڑے امریکی حملوں کا امکان، بلومبرگ کا دعویٰ

25 اکتوبر , 2026
ایران پر حملہ کل بھی ہوسکتا ہے، بڑا معاہدہ بھی ممکن ہے، ٹرمپ

ایران پر حملہ کل بھی ہوسکتا ہے، بڑا معاہدہ بھی ممکن ہے، ٹرمپ

25 اکتوبر , 2026
یمن میں سعودی فورسز کے فضائی حملے،متعدد افراد جاں بحق و زخمی

یمن میں سعودی فورسز کے فضائی حملے،متعدد افراد جاں بحق و زخمی

24 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔