میر پور خاص ( پاک ترک نیوز) میرپورخاص میں میڈیکل کی طالبہ کی خودکشی کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
میڈیکل کالج کے پرنسپل،اہلیہ اورلیکچرار پر ہراسانی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ، طالبہ کےوالد کی مدعیت میں درج مقدمے میں دو طلبا کوبھی نامزد کیاگیا۔
ایف آئی آرکےمطابق، 21 سالہ طالبہ کےنام کاجعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ بناکر کردار کشی کی گئی۔۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے طالبہ کی موت کا نوٹس لیا تھا۔






