پیر , 7 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا میں شٹ ڈاؤن، جوہری ادارے کے 1400 ملازمین کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

11 مہینے پہلے
A A
امریکا میں شٹ ڈاؤن، جوہری ادارے کے 1400 ملازمین کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن نے جوہری سلامتی کے اہم ادارے کو مفلوج کر دیا ہے۔
نیشنل نیوکلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (NNSA) کے تقریباً 1400 ملازمین کو بغیر تنخواہ کے جبری رخصت (فرلو) پر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ صرف 375 ملازمین اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا میں شٹ ڈاؤن چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے، جو تاریخ کا طویل ترین حکومتی تعطل بنتا جا رہا ہے۔
امریکی محکمہ توانائی کے ترجمان بین ڈائیٹڈرچ نے تصدیق کی کہ سال 2000 میں ادارے کے قیام کے بعد پہلی بار وفاقی ملازمین کو فنڈنگ کے تعطل کے باعث فرلو پر بھیجا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم نے فنڈز کو زیادہ سے زیادہ وقت تک بڑھانے کی کوشش کی، لیکن اب یہ ممکن نہیں رہا۔”
بلٹن آف دی اٹامک سائنٹسٹس کے مطابق، امریکا کے پاس 5177 جوہری وار ہیڈز موجود ہیں جن میں سے 1770 تعینات ہیں۔ این این ایس اے جوہری ہتھیاروں کے ڈیزائن، تیاری، مرمت اور تحفظ کی ذمہ دار ہے اور 60 ہزار ٹھیکیداروں کی نگرانی کرتی ہے۔
شٹ ڈاؤن کا اثر سب سے پہلے ان جوہری تنصیبات پر پڑا ہے جہاں ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں، جن میں ٹیکساس کا پینٹیکس پلانٹ اور ٹینیسی کا Y-12 پلانٹ شامل ہیں، جنہیں اب “سیف شٹ ڈاؤن موڈ” میں ڈال دیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر دباؤ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریپبلکنز کے ساتھ مل کر حکومت کی فنڈنگ بحال کرنے میں تعاون کریں۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو عوامی خدمات میں کٹوتی اور مزید برطرفیاں کی جائیں گی۔
سینیٹ ریپبلکنز نے ہیلتھ کیئر سبسڈی کی بحالی کے بدلے حکومت دوبارہ کھولنے کی تجویز پیش کی ہے، تاہم ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ ہاؤس اسپیکر مائیک جانسن اور ٹرمپ کی منظوری کے بغیر کوئی معاہدہ ممکن نہیں۔
مائیک جانسن نے کہا کہ “حکومت جتنے دن بند رہے گی، امریکی عوام اتنے ہی زیادہ خطرے میں ہوں گے۔” انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں اپنے حریفوں سے پیچھے رہا تو یہ ملک کی عالمی حیثیت کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔

موضوعات : americadonadtrumpnasashutdownwashintondc
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran claims to have targeted US naval vessels and oil tankers.
تازہ ترین

ایران کا امریکی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

6 ستمبر , 2026
US and China's preparations for space warfare
تازہ ترین

امریکا اورچین کی خلا میں جنگ کی تیاریاں

4 ستمبر , 2026
ناسا کا چاند پر مستقل اڈہ بنانے کا منصوبہ
تازہ ترین

ناسا کا چاند پر مستقل اڈہ بنانے کا منصوبہ

4 ستمبر , 2026
The Strait of Hormuz will not open without Iran's consent Ebrahim Azizi.
تازہ ترین

آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی،ابراہیم عزیزی

4 ستمبر , 2026
US-Iran tensions, crude oil more expensive in the global market
تازہ ترین

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

4 ستمبر , 2026
Made the right decision to attack Iran; took action to prevent nuclear weapons Trump
تازہ ترین

ایران پر حملے کا درست فیصلہ کیا، جوہری ہتھیار سے روکنے کیلئے کارروائی کی: ٹرمپ

4 ستمبر , 2026
اگلی خبر
جنوبی افریقا کیخلاف وائٹ بال سیریز کے ٹکٹس کی فروخت شروع

جنوبی افریقا کیخلاف وائٹ بال سیریز کے ٹکٹس کی فروخت شروع

یہ بھی پڑھیں

Demand for the abolition of slavery and reparations Jamaican delegation to present a petition to King Charles.

غلامی کے ازالے اور معاوضے کا مطالبہ، جمیکا کا وفد کنگ چارلس کو درخواست پیش کرے گا

7 ستمبر , 2026
Rs 24 billion allocated for the export sector

برآمدی شعبے کے لیے 24 ارب روپے مختص

7 ستمبر , 2026
Iran's decision to establish a 'no-go zone' outside the Strait of Hormuz.

ایران کا آبنائے ہرمز کے باہر نو گو زون قائم کرنے کا فیصلہ

7 ستمبر , 2026
Wreath-laying ceremony at the mausoleum of Pilot Officer Rashid Minhas (Shaheed)

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب

7 ستمبر , 2026
Record-breaking El Nino in the Pacific Ocean, meteorologists worried

بحرالکاہل میں ریکارڈ توڑ ایل نینو، ماہرین موسمیات پریشان

7 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔