ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سعودی عرب کا بڑا ایکشن، ناقص کارکردگی پر 1,800 عمرہ ٹریول ایجنسیوں کے لائسنس معطل

4 مہینے پہلے
A A
سعودی عرب کا بڑا ایکشن، ناقص کارکردگی پر 1,800 عمرہ ٹریول ایجنسیوں کے لائسنس معطل
Share on Facebookwhatsapp

ریاض:(پاک ترک نیوز)سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے ناقص کارکردگی اور خدمات کے معیار میں کمی پر عمرہ سیکٹر سے وابستہ 1,800 غیر ملکی ٹریول ایجنسیوں کے معاہدے معطل کر دیے ہیں۔
وزارت کے مطابق مجموعی طور پر عمرہ خدمات فراہم کرنے والی تقریباً 5,800 ایجنسیوں میں سے ان اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
وزارتِ حج و عمرہ کے اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ باقاعدہ دورانیہ وار جائزے (پیریاڈک ایویلیوایشن) کے بعد کیا گیا، جس میں متعدد ایجنسیوں کی کارکردگی اور سروس کو مقررہ معیار سے کم پایا گیا۔
متاثرہ ایجنسیوں کو خامیاں دور کرنے کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔وزارت نے واضح کیا ہے کہ یہ معطلی صرف نئی عمرہ ویزا درخواستوں کے اجرا تک محدود ہے اور اس کا مقصد ایجنسیوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور منظور شدہ ضوابط پر مکمل عملدرآمد کا موقع فراہم کرنا ہے۔
مقررہ مدت میں تقاضے پورے کرنے پر ایجنسیوں کے معاہدے بحال کر دیے جائیں گے۔اہم بات یہ ہے کہ جن عازمین کے پاس پہلے سے درست عمرہ ویزے موجود ہیں یا جن کی بکنگ ہو چکی ہے، ان پر اس فیصلے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا اور عمرہ خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
وزارت کے ترجمان غسان النعیمی نے خبردار کیا ہے کہ جو ایجنسیاں مقررہ وقت میں اپنی خامیاں دور کرنے میں ناکام رہیں، ان کے خلاف مزید سخت ضابطہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزارت عمرہ سیکٹر کی شفافیت، اعتماد اور عازمین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی اور جانچ کے نظام کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔

موضوعات : hajjSaudi Arabiaumrah
ShareSend

متعلقہ خبریں

Saudi Arabia begins preparations for Hajj 2027
تازہ ترین

سعودی عرب نے حج2027کی تیاریاں کا آغاز کردیا

2 جون , 2026
سعودی عرب کا آج سے عمرہ پرمٹ شروع کرنے کا اعلان
اہم ترین 3

سعودی عرب کا آج سے عمرہ پرمٹ شروع کرنے کا اعلان

1 جون , 2026
حج کا دن اللہ کی رحمت کے حصول کا بہترین موقع ہے، وزیراعظم
پاکستان

حج کا دن اللہ کی رحمت کے حصول کا بہترین موقع ہے، وزیراعظم

26 مئی , 2026
The rituals of Hajj begin, the sounds of Labaik Allahum Labaik, the inspiring scenes in the city of tents, Mina.
تازہ ترین

مناسکِ حج کا آغاز،لبیک اللھم لبیک کی صدائیں ،خیموں کے شہر منیٰ میں روح پرور مناظر

25 مئی , 2026
پاکستان سے حج پروازوں کی روانگی کا آج آخری روز
تازہ ترین

پاکستان سے حج پروازوں کی روانگی کا آج آخری روز

21 مئی , 2026
بغیر پرمٹ کے حج کی کوشش ،4غیر ملکی اور 3 سعودی شہری گرفتار
تازہ ترین

بغیر پرمٹ کے حج کی کوشش ،4غیر ملکی اور 3 سعودی شہری گرفتار

20 مئی , 2026
اگلی خبر
لاہور میں 4 فروری سے 8 فروری تک مسلسل پانچ عام تعطیلات کا اعلان

لاہور میں 4 فروری سے 8 فروری تک مسلسل پانچ عام تعطیلات کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

Election campaign ends in Gilgit-Baltistan, polling to take place tomorrow

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم ختم، پولنگ کل ہوگی

6 جون , 2026
Iran did not agree to ceasefire agreement, Donald Trump

ایران نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق نہیں کیا،ڈونلڈ ٹرمپ

6 جون , 2026
Petrol cheaper by Rs 4 per liter, diesel price unchanged

پٹرول 4روپے لٹر سستا ،ڈیزل کی قیمت برقرار

6 جون , 2026
دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

5 جون , 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

5 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔