ہفتہ , 22 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان میں الیکٹرو بس سروس شروع کرنے کا اعلان

2 گھنٹے پہلے
A A
وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان میں الیکٹرو بس سروس شروع کرنے کا اعلان
Share on Facebookwhatsapp

لاہور (پاک ترک نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملتان سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال، عوامی فلاحی منصوبوں اور حلقہ انتخاب کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ارکان اسمبلی نے ملتان وہاڑی دو رویہ سڑک کی تعمیر، شہر کی خوبصورتی، گلگشت برانڈ روڈ کی تعمیر و بحالی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں ملتان شہر کے لیے جلد الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملتان کے ارکان صوبائی اسمبلی محمد سلمان، نازک کریم اور ملک لعل محمد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملتان کی سیاسی صورتحال، عوامی پراجیکٹس اور حلقوں کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی۔

ارکان اسمبلی نے ملتان وہاڑی دو رویہ سڑک کی تعمیر پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ملتان شہر کی بیوٹیفکیشن اور گلگشت برانڈ روڈ کی تعمیر و بحالی کے اقدامات کو بھی سراہا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان شہر کے شہریوں کے لیے ایک اور اہم منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں جلد الیکٹروبس سروس شروع کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور جدید سفری سہولتیں فراہم کرنا اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔

مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی کہ ملتان کی شہری آبادی اور دیہی علاقوں میں بھرپور شجرکاری مہم چلائی جائے، جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ بھی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تاریخی شہر ملتان میں سیاحتی حب بننے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

ملتان کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔

مریم نواز شریف کے مطابق قلعہ کہنہ قاسم باغ سمیت دیگر تاریخی مقامات کی بحالی کے لیے اربوں روپے کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

ان منصوبوں کا مقصد ملتان کے تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ شہر کو سیاحت کے حوالے سے بھی مزید پرکشش بنانا ہے۔

ملاقات کے دوران ارکان صوبائی اسمبلی نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں اپ گریڈیشن کے اقدامات کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی بہتر ہوگی اور ملتان میں ترقی کا عمل مزید تیز ہوگا۔

ارکان صوبائی اسمبلی نے آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی پورے ملک کی مقبول اور حقیقی عوامی جماعت ہے۔

ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو عوامی فلاح کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

موضوعات : cmpunjabelectrobusmayram nawaz
ShareSend

متعلقہ خبریں

Political parties have targeted the PML-N Maryam Nawaz.
پاکستان

سیاسی جماعتوں نے مسلم لیگ ن کو ہدف بنایا ہوا ہے،مریم نواز

21 اگست , 2026
Maryam Nawaz orders ensuring payments to 'Suthra Punjab' workers before the 5th of every month.
تازہ ترین

مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکرز کو ہر ماہ 5 تاریخ سے پہلے ادائیگی یقینی بنانے کا حکم

20 اگست , 2026
Meeting chaired by the Chief Minister of Punjab; target set to further improve the 'Suthra Punjab' (Clean Punjab) initiative.
تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، ستھرا پنجاب کو مزید بہتری کا ہدف

8 اگست , 2026
Launch of green electric buses in 5 more cities of Punjab.
تازہ ترین

پنجاب کے مزید 5 شہروں میں گرین الیکٹرک بسوں کا آغاز

16 جولائی , 2026
Youth can play a role in national development through professional skills Chief Minister of Punjab.
تازہ ترین

پیشہ ورانہ مہارت سے نوجوان ملکی ترقی میں کردار ادا کر سکتا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب

15 جولائی , 2026
Approval granted for the construction of six service areas on the Punjab Ring Road; annual revenue of Rs 500 million is expected.
تازہ ترین

پنجاب رنگ روڈ پر 6 سروس ایریاز بنانے کی منظوری، سالانہ 50 کروڑ روپے آمدن متوقع

10 جولائی , 2026
اگلی خبر
کسان اتحاد کا 25 ستمبر کو اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان

کسان اتحاد کا 25 ستمبر کو اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

سہیل آفریدی کا 27 اگست کو لانگ مارچ اور 40لاکھ افراد اسلام آباد لانے کا اعلان

سہیل آفریدی کا 27 اگست کو لانگ مارچ اور 40لاکھ افراد اسلام آباد لانے کا اعلان

22 اگست , 2026
لاہور، جنرل اسپتال سے لاکھوں روپے کی ادویات غائب، 3 ملازمین معطل

لاہور، جنرل اسپتال سے لاکھوں روپے کی ادویات غائب، 3 ملازمین معطل

22 اگست , 2026
آزاد کشمیر میں بارش،لیپا ویلی میں اسکول بچوں کی 3گاڑیاں پھنس گئیں

آزاد کشمیر میں بارش،لیپا ویلی میں اسکول بچوں کی 3گاڑیاں پھنس گئیں

22 اگست , 2026
کسان اتحاد کا 25 ستمبر کو اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان

کسان اتحاد کا 25 ستمبر کو اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان

22 اگست , 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان میں الیکٹرو بس سروس شروع کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان میں الیکٹرو بس سروس شروع کرنے کا اعلان

22 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔