لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کا 2026کا مکمل شیڈول سامنے آ گیا ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 2026میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز کے ساتھ مصروف ترین شیڈول کیلئے تیار ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026 کے لیے پاکستان کے کرکٹ کیلنڈر کا خاکہ پیش کیا ہے، جس میں بین الاقوامی دوروں، T20 ورلڈ کپ، اور پاکستان سپر لیگ (PSL11) کے میچز شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان سال کا آغاز 7 سے 11 جنوری تک سری لنکا میں تین میچوں کی سیریز سے کرے گا جس کے تمام میچز رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔
2026 کے T20I ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا میں 30 جنوری سے 5 فروری تک تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گا۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دسواں ایڈیشن 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہو گا۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد آسٹریلیا کی 13 مارچ سے 19 مارچ تک تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان واپسی متوقع ہے، حالانکہ ابھی تک اس شیڈول کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
پی ایس ایل کا 11 واں ایڈیشن، پاکستان کا فرنچائز ٹی 20 ٹورنامنٹ، اپریل اور مئی 2026 کے درمیان منعقد ہوگا۔
سال کے آخر میں، پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے حصے کے طور پر اگست اور ستمبر 2026 میں تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گا۔
پاکستان سری لنکا کے خلاف دو ہوم ٹیسٹ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گا۔ یہ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کا حصہ ہیں، جن کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔












