پیر , 14 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیئے، 20 طالبان ہلاک

11 مہینے پہلے
A A
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیئے، 20 طالبان ہلاک
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی(پاک ترک نیوز ) پاک فوج نے چمن کے علاقے سپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے بلوچستان کے سپن بولدک میں 4 مقامات پر حملے کئے گئے تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا جبکہ پاک فوج کی مؤثر کارروائی میں 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطورڈھال استعمال کر رہے ہیں، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اڑا دیا، یہ عمل ان کے تجارتی و قبائلی تعلقات کے بارے میں ناپختہ سوچ ظاہر کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی صورتحال اب بھی کشیدہ اور غیر یقینی بتائی جا رہی ہے، اطلاعات ہیں کہ فتنہ الخوارج اور طالبان مزید حملوں کی تیاری میں ہیں اور یہ حملہ سپن بولدک تک محدود نہیں بلکہ ایک وسیع منصوبے کا حصہ تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے گزشتہ رات بھی فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے کرم سیکٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنائی، جوابی حملے میں افغان طالبان کی 8 پوسٹیں، 6 ٹینک بمعہ عملہ تباہ کی کیں اور 25 سے 30 طالبان اور فتنہ الخوارج کے جنگجو ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کہنا کہ حملہ پاکستان نے شروع کیا، سراسر جھوٹ اور بے بنیاد دعویٰ ہے، طالبان حکومت کے جھوٹے دعوے معمولی حقائق سے بھی غلط ثابت کئے جا سکتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج ملکی خودمختاری کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، پاکستان پر کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

موضوعات : #attackafghanistanborderpaksitantaliban
ShareSend

متعلقہ خبریں

Pakistan strongly condemns drone attacks on oil pipelines in Saudi Arabia.
تازہ ترین

پاکستان کی سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت

12 ستمبر , 2026
Iran Conflict Shipping costs for US-bound exports from Pakistan rise by over 200%
تازہ ترین

ایران جنگ ، پاکستان سے امریکا برآمدات کی شپنگ لاگت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ

2 ستمبر , 2026
Germany tightens crackdown on criminal Afghans, deports 23 more people
تازہ ترین

جرائم پیشہ افغان باشندوں کے خلاف جرمنی میں شکنجہ سخت، مزید 23 افراد ڈی پورٹ

27 اگست , 2026
A Solution to Pakistan-Afghanistan Tensions
تازہ ترین

پاک افغان تناؤ کا حل

26 اگست , 2026
Anti-Taliban armed groups intensify operations in Afghanistan
تازہ ترین

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی کارروائیوں میں تیزی

22 اگست , 2026
Leeds Test England in a strong position, leading Pakistan by 195 runs.
تازہ ترین

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم، پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری

21 اگست , 2026
اگلی خبر
حماس نے مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

حماس نے مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ

13 ستمبر , 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ،5یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ،5یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

13 ستمبر , 2026
موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین کے لیے پیٹرول پر بڑا ریلیف

موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین کے لیے پیٹرول پر بڑا ریلیف

13 ستمبر , 2026
Jupiter's moon Europa has twice as much water under its oceans as Earth's

مشتری کے چاند یوروپا کے نیچے زمین کے سمندروں سے دوگنا پانی

13 ستمبر , 2026
Hundreds of earthquakes discovered under Antarctica's glacier, scientists are also worried

انٹارکٹیکا کے گلیشیئر کے نیچے سینکڑوں زلزلے دریافت، سائنسدان بھی پریشان

13 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔