بدھ , 10 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان اور افغان طالبان کا سیز فائر جاری رکھنے پر اتفاق، استنبول مذاکرات کا اعلامیہ جاری

7 مہینے پہلے
A A
پاکستان اور افغان طالبان کا سیز فائر جاری رکھنے پر اتفاق، استنبول مذاکرات کا اعلامیہ جاری
Share on Facebookwhatsapp

استنبول ( پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان نے استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے دوران جنگ بندی کو پختہ بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔
مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مزید تفصیلات طے کرنے اور ان پر عملدرآمد کے لیے دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 6 نومبر کو استنبول میں پھر ملاقات ہوگی۔
واضح رہے کہ استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے وفود کے درمیان انتہائی اہم مذاکرات کا سلسلہ 6 روز تک جاری رہا۔
مذاکرات کا مقصد پاکستان کی طرف سے ایک ہی بنیادی مطالبے پر پیش رفت حاصل کرنا تھا: افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے مؤثر طور پر روکنا، اور بھارت کی پشت پناہی یافتہ دہشت گرد گروہوں، خصوصاً فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنا۔
افغانستان وفد کا یہ کہنا کہ ttp کے دھشت گرد اصل میں افغان سر زمین پہ پاکستانی پناہ گزین ھیں جواپنے گھروں میں پاکستان واپس جا رہے ھیں ۔ یہ کیسے پناہ گزین جو اپنے گھروں میں انتہائ تباہ کن اسلحہ سے مسلح ھو کر جارہے ھیں اور سڑکوں کے ذریعے بسوں ٹرک یا گاڑیوں پہ سوار نہیں جا رہے بلکہ…
یہ مذاکرات کئی موقعوں پر تعطل کا شکار ہوتے دکھائی دیے۔ خاص طور پر گزشتہ روز تک صورتحال یہ تھی کہ بات چیت کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ پائی تھی اور پاکستانی وفد واپسی کی تیاری کر چکا تھا۔ تاہم، میزبان ممالک ترکیہ اور قطر کی درخواست اور افغان طالبان وفد کی طرف سے پہنچائی گئی التماس کے بعد پاکستان نے ایک بار پھر امن کو ایک موقع دینے کے لیے مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ایک عبوری باہمی رضامندی پر اتفاق کیا گیا۔
تمام پارٹیوں نے سیزفائر کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا (تاہم یہ رضامندی مشروط ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی نہ ہو: اس کا مطلب یہ ہے کہ افغان طالبان فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف واضح، قابلِ تصدیق اور مؤثر کارروائی کریں گے)۔
طے پایا ہے کہ ایک مشترکہ مانیٹرنگ اور ویریفیکیشن میکانزم تشکیل دیا جائے گا جو امن کو یقینی بنانے کے ساتھ خلاف ورزی کرنے والی پارٹی پر سزا عائد کرنے کا بھی اختیار رکھے گا۔
ترکیہ اور قطر نے بطور ثالث اور میزبان دونوں فریقوں کی فعال شمولیت کو سراہا ہے اور اس بات کا عیادہ کیا ہے کہ وہ مستقل امن اور استحکام کے لیے دونوں اطراف کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
مذاکرات کے دوران پاکستان کا وفد دلائل، شواہد اور اصولی مؤقف کے ساتھ ثابت قدم رہا۔ پاکستانی وفد نے جس استقامت، بصیرت اور منطقی بنیادوں پر اپنے مطالبات پیش کیے، وہ پیشہ ورانہ کمال کی ایک اعلیٰ مثال تھی۔ آخر کار عوام کے مفاد کی جیت ہوئی اور افغان وفد ایک عبوری مفاہمت پر آمادہ ہونے پر مجبور ہو گیا۔
اس تمام پس منظر میں جو عبوری پیش رفت حاصل ہوئی ہے، اسے نہ صرف پاکستان اور افغانستان کے عوام بلکہ خطے میں امن، استحکام اور عالمی سیکیورٹی کے لیے ایک مثبت سنگِ میل قرار دیا جانا چاہیے۔ یہ ایک ایسی کامیابی ہے جو دشمنوں کی جانب سے پیدا کردہ رکاوٹوں، الزامات اور تخریبی ذہنیت کے باوجود دلیل، تدبر اور قومی مفاد پر ڈٹے رہنے کا نتیجہ ہے۔
پاکستان نے جس سنجیدگی، فہم و فراست اور قومی وقار کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کی، وہ قابلِ تحسین ہے۔ ساتھ ہی ترکیہ اور قطر جیسے برادر ممالک کی میزبانی اور ثالثی نے اس عبوری کامیابی کو ممکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
پاکستان کی ریاست، قیادت اور عوام کی طرف سے امن کی کوششیں جاری رہیں گی، لیکن اس کے ساتھ یہ بھی واضح اعلان ہے کہ ملکی خودمختاری، قومی مفاد اور عوام کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز نہیں کیا جائے گا۔
پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت اس مؤقف پر یکساں، پُرعزم اور مکمل طور پر متحد ہے، اور اپنی قوم کو یقین دلاتی ہے کہ وہ ہر داخلی و خارجی خطرے کا مقابلہ بھرپور تیاری، وسائل اور عزم سے کرے گی۔

موضوعات : afghanistandelgationtalibanturkey
ShareSend

متعلقہ خبریں

Saudi Arabia and Turkey sign two major agreements on railway and logistics cooperation
تازہ ترین

سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ریلوے اور لاجسٹک تعاون کے2 بڑے معاہدے

10 جون , 2026
ترکیہ نے مہنگائی کا مقابلہ کر لیا، پاکستان ابھی بھی مشکلات کا شکار: ایشیائی ترقیاتی بینک
پاکستان

ترکیہ نے مہنگائی کا مقابلہ کر لیا، پاکستان ابھی بھی مشکلات کا شکار: ایشیائی ترقیاتی بینک

7 جون , 2026
چین،قطر،سعودی عرب،ترکیہ کی ڈسکوز کی نجکاری میں دلچسپی
اہم ترین 3

چین،قطر،سعودی عرب،ترکیہ کی ڈسکوز کی نجکاری میں دلچسپی

3 جون , 2026
Turkiye exhibt Steel Dome Layered Air Defence for the First Time
تازہ ترین

ترکیہ کا اپنے سٹیل ڈوم فضائی دفاعی نظام کا عالمی فوجی مشق میں عملی مظاہرہ

1 جون , 2026
Pakistan to Buy Baykar's UCAV Kızılelm
تازہ ترین

پاکستان کا ترکیہ سے بغیر پائلٹ لڑاکا جہاز کزیلیلما خریدنے پر غور

1 جون , 2026
دہشتگردانہ سوچ اورانتہاپسندانہ پالیسیاں،افغان طالبان رجیم عالمی تنہائی کاشکار
تازہ ترین

دہشتگردانہ سوچ اورانتہاپسندانہ پالیسیاں،افغان طالبان رجیم عالمی تنہائی کاشکار

31 مئی , 2026
اگلی خبر
پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل آنے کو تیار

پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل آنے کو تیار

یہ بھی پڑھیں

The Strait of Hormuz has become a battlefield, with an American helicopter destroyed in an Iranian attack.

آبنائے ہرمز میدان جنگ بن گیا ، ایرانی حملے میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہ

10 جون , 2026
National Economic Council meeting begins under the chairmanship of the Prime Minister

وزیراعظم کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع

10 جون , 2026
War broke out again in the Middle East.

مشرق وسطیٰ میں پھر جنگ چھڑ گئی

10 جون , 2026
Decision to remove illegal industrial units established in residential areas of Punjab

پنجاب کے رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی صنعتی یونٹس ہٹانے کا فیصلہ

10 جون , 2026
Saudi Arabia and Turkey sign two major agreements on railway and logistics cooperation

سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ریلوے اور لاجسٹک تعاون کے2 بڑے معاہدے

10 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔