
آر اےشمشاد
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا 28اکتوبر سے آغاز ہونے جا رہا ہے ۔
ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی 28اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹی ٹونٹی 31اکتوبر جبکہ سیریز کا تیسرا اورآخری میچ یکم نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا ۔اس کے بعد دونوں ٹیمیں تین ایک روزہ میچز کیلئے فیصل آباد روانہ ہوں گی ۔
https://www.youtube.com/watch?v=wUNhb-GAxOg
جنوبی افریقہ کی ٹیم سیریز کے آغاز سے قبل ہی انجری کا مسائل کاشکار ہوگئی ہے ۔ کپتان ڈیوڈ ملر اور فاسٹ بائولر کوٹز بھی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں ۔
دوسری جانب پاکستانی سکواڈ میں بابر اعظم کی واپسی ہوئی ہے جو کہ ٹیم کیلئے خوش آئند ہے ۔
اب تک دونوں ٹیمیں مختصر فارمیٹ میں 24مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں جہاں دونوں ٹیمیں ہم پلہ ہیں ۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ نے 12،12میچز میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
دونوں ٹیمیں کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی سیریز 2024میں کھیلی گئی تھی جہاں جنوبی افریقہ نے سیریز دو صفر سے اپنے نام کی تھی ۔
مختصر فارمیٹ میں محمد رضوان نے باہمی سیریز میں سب سے زیادہ سکور کئے ہیں ۔ انہوں نے 13میچز کھیل کر 462رنز بنائے ہیں ۔ بابر اعظم 447کے ساتھ دوسرے جبکہ ڈیوڈ ملر 359کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں ۔
https://www.youtube.com/shorts/wcIkclbw1Dg
اسی طرح بائولنگ کےشعبے میں پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان تبریز شمسی اور شاہین شاہ آفریدی 13،13وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں ۔
سائوتھ افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوٹنی میں زیادہ سے زیادہ سکور 210ہے جبکہ شاہینوں نے جنوبی افریقہ کیخلاف 206رنز کا مجموعہ ترتیب دیا تھا ۔
جنوبی افریقہ کیخلاف کم ترین سکور کی بات کی جائے تو پاکستان 98رنز بنا سکی جبکہ سائوتھ افریقہ کا شاہینوں کا کم ترین سکور 100ہے ۔












