اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے اپوزیشن نے حکومت کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب دے دیا ہے ،جمہوری انداز یہی ہے کہ بات چیت سے معاملات حل ہوں۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا فاٹا اور پاٹا کے حوالے سے اپوزیشن نے وزیراعظم سے بات کی۔وزیراعظم کی ہدایت پر آج وفد نے بیٹھ کر بات کی۔وزیر خزانہ نے وعدہ کیا کہ آئی ایم ایف سے بات کر کے ٹیکس معمالات کو حل کروائیں گے۔جو ٹیکس چھوٹ ختم ہو رہی ہے کوشش ہے آئی ایم ایف نے بات کر کے اسے آگے بڑھایا جائے
ٰیہ بھی پڑھیں: اسد قیصر کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد کی حکومتی ارکان سے ملاقات
رانا ثناء اللہ نے کہا ہماری اپوزیشن سے سیاسی بات ہوئی ہے، ہم نے انہوں ڈائیلاگ کی آفر کی ہے،وزیراعظم نے میثاق استحکام پاکستان کرنے کا کہا اور یہ آفر اب بھی ہے۔وزیراعظم کی آفر کو مانا جائے اور ہم ہر طرح کی بات کرنے کو تیار ہیں
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا سیاسی ڈائیلاگ کے لئے ہمیں پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہماری جماعت میں اس پر مشاورت جاری ہے۔اپوزیشن نے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد ہم حکومت کو بتائیں گے،
رانا ثناء اللہ نے کہا فیلڈ مارشل نے جو کردار ادا کیا اس پر اپوزیشن نے بھی ساتھ دیا۔ہم اپوزیشن کو اب بھی سیاسی مشاورت کی آفر کرتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کو کہیں خدشات ہیں تو ہم کوشش کرینگے ان کا گلہ دور کرینگے۔












