منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

افغان حکومت سے کہا یا تو ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں، اسحاق ڈار

1 سال پہلے
A A
افغان حکومت سے کہا یا تو ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں، اسحاق ڈار
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے افغانستان سے کہا یا تو ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں۔
اسلام آباد میں اپنے غیرملکی دوروں سے متعلق پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ 21 سے 28 جولائی تک امریکا کا دورہ کیا، پاکستان کے پاس جولائی میں اقوام متحدہ کی صدارت تھی، اٹلانٹک کونسل میں میرے ایک جواب کو غلط رنگ دیا گیا اس کو ہم نے کلیئر کردیا جس کو انگریزی سمجھ نہیں آتی وہ انگریزی سمجھے کیونکہ وہاں ساری باتیں انگریزی میں ہوتی ہیں، میں نے برطانیہ کا دورہ کیا وہاں مختلف ملاقاتیں ہوئیں، برطانیہ کے وزیر خارجہ ان کے ڈپٹی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات ہوئی، کشمیری لیڈران سے ملاقات ہوئی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پنجاب لینڈ ڈیجیٹائزیشن کا افتتاح کیا، برطانیہ میں پاسپورٹ کا آپریشن ون ونڈو کیا، برطانیہ کو ڈائریکٹ فلائٹس اگلے مہینے میں شروع ہوں گی، پی آئی اے کی مانچسٹر کے لیے براہ راست فلائٹس ستمبر میں شروع ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو کابل کا دورہ کیا، کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس ہوا، افغان وزیر خارجہ سے دوطرفہ ملاقات بھی ہوئی، اپریل میں دورہ افغانستان کے دوران جو اعلانات کیے گئے تھے اس پر عمل درآمد ہوا، افغان وزیر خارجہ نے پاکستان کی اس بات کو سرہا، پاکستان نے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مسترد کیا ہے پاکستان اپنی پالیسی پر قائم ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ افغان قیادت سے ملاقات میں چین اور پاکستان دونوں کو سیکیورٹی تحفظات تھے، ہمارے تحفظ ٹی ٹی پی سے متعلق تھے، ہم نے افغانستان سے کہا یا تو ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں۔
نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، چینی وزیر نے پاکستان میں مختلف ملاقاتیں کی، چینی وزیر خارجہ سے سی پیک ٹو پر بات ہوئی، ایم ایل ون اور قراقرم ہائی وے اس میں سر فہرست منصوبے ہیں۔

موضوعات : darihsaqdarislamabadttp
ShareSend

متعلقہ خبریں

FWO proposes recovering investment in $432 million oil pipeline within four years.
تازہ ترین

432 ملین ڈالر کی آئل پائپ لائن، ایف ڈبلیو او نے سرمایہ کاری 4 سال میں واپس لینے کی تجویز دے دی

8 ستمبر , 2026
Ishaq Dar holds farewell meeting with Ambassador Tahir Andrabi; pays tribute to his services.
تازہ ترین

اسحاق ڈار کی سفیر طاہر اندرابی سے الوداعی ملاقات، خدمات کو خراجِ تحسین

5 ستمبر , 2026
Plan to set up 70 fast-charging stations for electric vehicles in Pakistan.
تازہ ترین

پاکستان میں 70 برقی گاڑیوں کے تیز رفتار چارجنگ مراکز قائم کرنے کا منصوبہ

4 ستمبر , 2026
Meeting chaired by Ishaq Dar; review of preparations for upcoming multilateral diplomatic activities.
تازہ ترین

اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس، آئندہ کثیر الجہتی سفارتی سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائزہ

3 ستمبر , 2026
Civil and criminal proceedings regarding the same matter cannot run simultaneously Federal Constitutional Court.
تازہ ترین

ایک ہی معاملے پر سول اور فوجداری کارروائی ایک ساتھ نہیں چل سکتی، وفاقی آئینی عدالت

3 ستمبر , 2026
Development of Azad Kashmir and Gilgit-Baltistan is among the government's priorities Prime Minister.
تازہ ترین

آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،وزیراعظم

3 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کردیئے

ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کردیئے

یہ بھی پڑھیں

Robot ready to guide blind people

نابینا افراد کی رہنمائی کے لیے روبوٹ تیار

8 ستمبر , 2026
امریکی قرض 40 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا، صرف سود کی ادائیگی سالانہ 12 کھرب 50 ارب ڈالر درکار

امریکی قرض 40 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا، صرف سود کی ادائیگی سالانہ 12 کھرب 50 ارب ڈالر درکار

8 ستمبر , 2026
ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا

ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا

8 ستمبر , 2026
27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج ،پولیس کی پکڑ دھکڑ

27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج ،پولیس کی پکڑ دھکڑ

8 ستمبر , 2026
آٹو موبائل پالیسی، 2031 تک درآمدی ٹیرف 15 فیصد تک لانے کی تجویز

آٹو موبائل پالیسی، 2031 تک درآمدی ٹیرف 15 فیصد تک لانے کی تجویز

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔