پیر , 7 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

غزہ پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے

1 سال پہلے
A A
غزہ پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے
Share on Facebookwhatsapp

جدہ(پاک ترک نیوز ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دورہ بنگلہ دیش کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کی کونسل کے 21 ویں اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام کو اکٹھا کرے گا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فلسطین میں اسرائیل کی جاری فوجی جارحیت پر بات ہوگی۔غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے مجوزہ منصوبوں اور فلسطینیوں کے حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 23 اور 24 اگست تک بنگلہ دیش کا دورہ کیا، یہ سرکاری دورہ بنگلہ دیش کی حکومت کی دعوت پر کیا گیا، کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا تقریباً 13 سال بعد بنگلہ دیش کا پہلا دورہ تھا، اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ محمد توحید حسین سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس سے ملاقات کی، اسحاق ڈار نے مشیر تجارت شیخ بشیر الدین کے ساتھ بھی ملاقات کی، اقتصادی اور تجارت سے متعلق سینئر حکام کی موجودگی میں اسحاق ڈار کی مشیر تجارت بنگلہ دیش سے ملاقات ہوئی۔اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کی نیشنلسٹ پارٹی، جماعت اسلامی اور نیشنل سٹیزن پارٹی کے وفود سے بھی ملاقاتیں کیں، دورے میں متعدد معاہدوں، مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے، سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا کے خاتمے کے معاہدہ پر دستخط ہوئے۔
ترجمان کے مطابق تجارت پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد اور بنگلہ دیش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی اور بنگلہ دیش کی فارن سروس اکیڈمی کے درمیان مفاہمتی یادداشت دستخط ہوئے، اے پی پی اور بنگلہ دیش سنگباد سنگستھا کے درمیان مفاہمتی یادداشت دستخط ہوئے، ثقافتی تبادلہ پروگرام پر بھی دستخط کئے گئے۔

موضوعات : darforeingministerishaqdar
ShareSend

متعلقہ خبریں

Ishaq Dar holds farewell meeting with Ambassador Tahir Andrabi; pays tribute to his services.
تازہ ترین

اسحاق ڈار کی سفیر طاہر اندرابی سے الوداعی ملاقات، خدمات کو خراجِ تحسین

5 ستمبر , 2026
Meeting chaired by Ishaq Dar; review of preparations for upcoming multilateral diplomatic activities.
تازہ ترین

اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس، آئندہ کثیر الجہتی سفارتی سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائزہ

3 ستمبر , 2026
Ishaq Dar meets Iranian Foreign Minister in Bishkek.
تازہ ترین

بشکیک میں اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

1 ستمبر , 2026
Foreign exchange reserves increased by $17 million, bringing national reserves to $22.59 billion....
تازہ ترین

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

28 اگست , 2026
Ishaq Dar speaks to Saudi Foreign Minister by phone; congratulates him on the election of the new OIC Secretary-General.
اہم ترین 2

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، نئے او آئی سی سیکرٹری جنرل کے انتخاب پر مبارکباد

28 اگست , 2026
Ishaq Dar expresses grief over loss of life due to floods and landslides in China and Nepal.
اہم ترین 2

اسحاق ڈار کا چین اور نیپال میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

27 اگست , 2026
اگلی خبر
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ منظور کر لی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ منظور کر لی

یہ بھی پڑھیں

Iran maintains a tough stance once again regarding the Strait of Hormuz.

ایران کا آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایک بار پھر سخت موقف برقرار

7 ستمبر , 2026
Alarm bells ring for over 13,000 glaciers in Pakistan.

پاکستان میں 13 ہزار سے زائد گلیشیئرز خطرے کی گھنٹی

7 ستمبر , 2026
Progress on the Greenfield Airport project in Faisalabad

فیصل آباد میں گرین فیلڈ ایئرپورٹ منصوبے پر پیش رفت

7 ستمبر , 2026
Unified tourist visa for Gulf countries to be issued soon Gulf Cooperation Council

خلیجی ممالک کا متحدہ سیاحتی ویزا جلد جاری ہوگا، خلیجی تعاون کونسل

7 ستمبر , 2026
Investment agreement between Pakistan and Australia likely to be signed soon

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سرمایہ کاری معاہدہ جلد طے پانے کا امکان

7 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔