بدھ , 14 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ڈیجیٹل معیشت کا نفاذ؛ مصنوعی ذہانت ملکی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی، وزیراعظم

1 سال پہلے
A A
ڈیجیٹل معیشت کا نفاذ؛ مصنوعی ذہانت ملکی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی، وزیراعظم
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کا نفاذ کے لیے مصنوعی ذہانت ملکی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت مصنوعی ذہانت کے فروغ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو تیز کرنے اور ڈیجیٹل معیشت کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حکومت آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ہے تاکہ ملکی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔
شہباز شریف نے واضح کیا کہ مصنوعی ذہانت کو معیشت کی ترقی، صنعتی پیداوار میں اضافے، سرکاری نظام کی شفافیت اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے مزید مؤثر اور تیز بنایا جائے تاکہ پاکستان خطے میں ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کر سکے۔
انہوں نے مصنوعی ذہانت سے متعلق قومی پالیسی کے مؤثر نفاذ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا پروٹیکشن، پرائیویسی اور ڈیٹا سورینیٹی جیسے پہلوؤں کو خاص طور پر مدنظر رکھا جائے۔
وزیراعظم نے مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا تاکہ اس ٹیکنالوجی کا فائدہ عوامی فلاح، تعلیم، صحت، زراعت، سکیورٹی اور دیگر اہم شعبوں میں بھرپور طور پر حاصل کیا جا سکے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مصنوعی ذہانت کے فروغ اور نفاذ کے لیے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو پالیسیوں پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اے آئی کے نفاذ کے حوالے سے ماہرین پر مشتمل ایک ایڈوائزری پینل بھی قائم کیا جا رہا ہے جو تکنیکی رہنمائی فراہم کرے گا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب، اعلیٰ سرکاری افسران اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نوجوان آبادی اور ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کی بدولت مستقبل میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے اور حکومت اس سمت میں تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

موضوعات : alhoredigitallahoreprimeministershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

A unified national resolve against terrorism is the guarantor of the country's peace and security Prime Minister.
تازہ ترین

دہشت گردی کے خلاف مشترکہ قومی عزم ہی ملکی امن و سلامتی کا ضامن ہے،وزیراعظم

14 اکتوبر , 2026
تحریک انصاف کی حکومت میں دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا میں واپس لایا گیا،وزیراعظم
اہم ترین

تحریک انصاف کی حکومت میں دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا میں واپس لایا گیا،وزیراعظم

13 اکتوبر , 2026
وزیراعظم سے ایم کیو ایم کا وفد آج ملاقات کرے گا
پاکستان

وزیراعظم سے ایم کیو ایم کا وفد آج ملاقات کرے گا

13 اکتوبر , 2026
وفاقی کابینہ کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا فیصلہ
اہم ترین

وفاقی کابینہ کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا فیصلہ

11 اکتوبر , 2026
صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر
اہم ترین

صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر

10 اکتوبر , 2026
وزیراعظم کا طالبہ لائبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا طالبہ لائبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس

10 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی، متعدد افغان فوجی ہلاک، کئی پوسٹیں تباہ

افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی، متعدد افغان فوجی ہلاک، کئی پوسٹیں تباہ

یہ بھی پڑھیں

The only way to save Pakistan is through the Constitution and democracy Mahmood Achakzai.

پاکستان کو بچانے کا واحد راستہ آئین اور جمہوریت ہے،محمود اچکزئی

14 اکتوبر , 2026
Emergency decision in Khyber Pakhtunkhwa was made in accordance with the constitution, says Law Minister Azam Nazir Tarar

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آئین کے مطابق کیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

14 اکتوبر , 2026
Pakistan received its first LNG shipment in October; fears of a gas shortage during winter persist.

پاکستان کو اکتوبر میں ایل این جی کا پہلا جہاز موصول، سردیوں میں گیس کی قلت کا خدشہ برقرار

14 اکتوبر , 2026
Resolution presented in National Assembly to ratify Governor's Rule and Emergency in Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد قومی اسمبلی میں پیش

14 اکتوبر , 2026
President pays tribute to security forces for Washik operation, vows to continue operations against terrorists

صدر مملکت کا واشک آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

14 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔