جمعہ , 23 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونےکا امکان

11 مہینے پہلے
A A
آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونےکا امکان
Share on Facebookwhatsapp

نیویارک(پاک ترک نیوز ) پاکستان کو ایک ارب 20کروڑ ڈالر امداد کی نئی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف انتظامی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔
پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر اور قدرتی آفات سے بچنے کی صلاحیت اور پائیدار ترقی کے لیے 20کروڑ ڈالر کی رقم دینے پر اجلاس میں غور ہوگا۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے پاکستان کرپشن اور گورننس کے تجزیے سے متعلق آئی ایم ایف رپورٹ جاری کرے جس کے بعد پاکستان یہ رپورٹ جاری کر چکا ہے۔
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں سٹاف سطح کا معاہدہ طے پایا تھا جو 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی، اسلام آباد اور واشنگٹن میں مذاکرات کے بعد ممکن ہوا۔
مذاکرات میں پاکستان کی مالی کارکردگی، مالیاتی پالیسی، اصلاحات اور موسمیاتی اقدامات کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، آئی ایم ایف سٹاف مشن پاکستان کی معاشی پیش رفت پر اطمینان ظاہر کر چکا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کی سخت مالیاتی پالیسی کو سراہا ہے اور سفارش کی ہے کہ یہ سخت مالیاتی پالیسی آگے بھی جاری رکھی جائے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکجز پاکستان کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ ملک طویل عرصے سے سعودی عرب، چین، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر دو طرفہ ڈونرز اور عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک جیسے اداروں سے مالی معاونت پر انحصار کرتا رہا ہے۔
پاکستان کئی برسوں سے جاری میکرو اکنامک بحران کا سامنا کر رہا ہے جس نے زرمبادلہ کے ذخائر، مالی وسائل اور ادائیگیوں کے توازن پر شدید دباؤ ڈال رکھا ہے تاہم 2022 کے بعد اسلام آباد نے کچھ کامیابیاں بھی درج کیں، جن میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور افراط زر میں نمایاں کمی شامل ہیں۔

موضوعات : dollareconomyimf
ShareSend

متعلقہ خبریں

IMF warns of rising inflation in Pakistan, advises maintaining a tight monetary policy.
تازہ ترین

آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی وارننگ، سخت مالیاتی پالیسی برقرار رکھنے کی تنبیہ

22 اکتوبر , 2026
China’s major move to challenge the global dominance of the dollar; campaign to establish the yuan as a global currency intensifies.
تازہ ترین

ڈالر کی عالمی حکمرانی کو چیلنج کرنے کے لیے چین کا بڑا قدم، یوآن کو عالمی کرنسی بنانے کی مہم تیز

17 اکتوبر , 2026
Consultation with Fitch to improve Pakistan's credit rating
تازہ ترین

پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر بنانے کے لیے فچ سے مشاورت

16 اکتوبر , 2026
India will overtake Japan to become the world's fourth-largest economy by 2027, the International Monetary Fund predicts.
تازہ ترین

بھارت 2027 میں جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن جائے گا، عالمی مالیاتی فنڈ کی پیش گوئی

16 اکتوبر , 2026
Important meeting between the Finance Minister and the IMF chief
تازہ ترین

وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف سربراہ کی اہم ملاقات

15 اکتوبر , 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ
پاکستان

پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ

8 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
ٹرانسپورٹرز کی پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال، متعدد بس اڈے بند، مسافر پریشان

ٹرانسپورٹرز کی پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال، متعدد بس اڈے بند، مسافر پریشان

یہ بھی پڑھیں

سہ ملکی سیریز ،سری لنکا نے انگلینڈ کو 2وکٹوں سے شکست دیدی

سہ ملکی سیریز ،سری لنکا نے انگلینڈ کو 2وکٹوں سے شکست دیدی

22 اکتوبر , 2026
وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

22 اکتوبر , 2026
اپوزیشن کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، طارق فضل چودھری

اپوزیشن کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، طارق فضل چودھری

22 اکتوبر , 2026
صدر آصف علی زرداری جرمنی کے سرکاری دورے پر چلے گئے

صدر آصف علی زرداری جرمنی کے سرکاری دورے پر چلے گئے

22 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Brook’s magnificent double century sets Sri Lanka a daunting target of 430.

سہ ملکی سیریز ،بروک کی شاندار ڈبل سنچری،سری لنکا کیلئے 430 رنزکا پہاڑ

22 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔