اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ سے متعلق اہم بیان دے دیا۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے اطلاق سے متعلق آئین بالکل واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسے حالات پیدا ہوں کہ آئین ایمرجنسی کے نفاذ کا تقاضا کرے تو ایمرجنسی ضرور لگنی چاہیے۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حالات ایسے ہوئے کہ گورنر راج یا ایمرجنسی لگنی چاہیے تو لگائی جائے گی۔
اعظم نذیر تارڑ کے مطابق آئین میں درج ضروریات پوری ہوئیں تو گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔











