پیر , 7 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

عاصم منیر ٹرمپ کے ’پسندیدہ فیلڈ مارشل‘ کیسے بنے؟

8 مہینے پہلے
A A
How Pakistan’s Asim Munir became Trump’s ‘favourite field marshal’
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن : (پاک ترک نیوز)یہ منظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی رہائش گاہ مارالاگو کا تھا، جہاں 22 دسمبر کو ایک نیوز کانفرنس کے دوران روس یوکرین جنگ کے مستقبل سے متعلق سوال کیا گیا۔ جواب میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ اب تک آٹھ جنگیں رکوا چکے ہیں۔ اسی موقع پر ٹرمپ نے بھاری اسلحے سے لیس جنگی بحری جہازوں کی ایک نئی کلاس کا اعلان بھی کیا، جن کے نام ان کے نام پر رکھے جائیں گے۔
گفتگو کے دوران انہوں نے ایک اور بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ کو بھی روک دیا تھا۔ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ جنوبی ایشیا میں ایٹمی تصادم روک سکتے ہیں تو یوکرین جنگ بھی ختم کر سکتے ہیں، اگرچہ وہ اب تک ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے، حالانکہ ایک موقع پر وہ یہ دعویٰ بھی کر چکے تھے کہ وہ یہ جنگ 24 گھنٹوں میں ختم کر دیں گے۔
امریکی صدر نے اس موقع پر کہا:پاکستان کے سربراہ اور ایک نہایت معزز جنرل، جو فیلڈ مارشل ہیں جبکہ پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایک کروڑ جانیں بچائیں، بلکہ شاید اس سے بھی زیادہ۔
یہ کم از کم دسواں موقع تھا جب جون کے بعد صدر ٹرمپ نے کھل کر پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی۔سب سے نمایاں موقع اکتوبر میں سامنے آیا جب مصر میں ہونے والی شرم الشیخ پیس سمٹ سے خطاب کے دوران، غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد، ٹرمپ نے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔
اس دوران انہوں نے اسٹیج پر موجود وزیرِ اعظم شہباز شریف کی طرف اشارہ کیا اور پھر عاصم منیر کو میرا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیا۔سال کے مختلف مواقع پر ٹرمپ نے عاصم منیر کو ایک عظیم فائٹر، نہایت اہم شخصیت اور غیر معمولی انسان جیسے القابات سے بھی نوازا۔ جون میں پہلی ملاقات کے بعد ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہیں پاکستانی فوج کے سربراہ سے مل کر اعزاز محسوس ہوا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، ٹرمپ کی جانب سے یہ غیر معمولی گرمجوشی اس حقیقت کی عکاس ہے کہ 2025 میں عاصم منیر پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی اور جغرافیائی اہمیت کے مرکزی کردار بن کر ابھرے۔ کئی ماہرین انہیں پاکستان کی سفارتی ساکھ کی بحالی اور امریکا کے ساتھ تعلقات کی نئی شروعات کا کریڈٹ دیتے ہیں۔
چند برس قبل تک پاکستان اور امریکا کے تعلقات شدید تناؤ کا شکار تھے، تاہم اب یہ تعلقات محض سیکیورٹی تعاون تک محدود نہیں رہے بلکہ معاشی روابط تک پھیل چکے ہیں، جن میں کرپٹو مائننگ اور اہم معدنیات پر بات چیت بھی شامل ہے۔
ماہرین اس تبدیلی کی بنیاد مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی چار روزہ مسلح جھڑپ کو قرار دیتے ہیں، جسے ایک فیصلہ کن موڑ سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ دونوں ممالک نے فضائی جنگ میں فتح کا دعویٰ کیا، تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد نے اس بحران کو سفارتی سطح پر مؤثر انداز میں اپنے حق میں استعمال کیا۔
پاکستان کے سابق وزیرِ خارجہ و دفاع خرم دستگیر خان کے مطابق، بھارت کے ساتھ یہ جنگ وہ فیصلہ کن عنصر تھی جس نے آرمی چیف کے عالمی قد کو نمایاں طور پر بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فتح ان رجحانات کو تقویت دینے کا باعث بنی جو پہلے ہی تشکیل پا رہے تھے، اور جن میں سے بعض کا تعلق خود ٹرمپ کی شخصیت اور طرزِ سیاست سے بھی ہے۔
مختصر جنگ، مگر طویل اثرات
اپریل 2025 میںمقبوضہ کشمیر میں ایک حملے میں 26 شہریوں کی ہلاکت کے بعد خطے میں شدید بحران پیدا ہوا۔ بھارت نے الزام پاکستان پر عائد کیا، جسے اسلام آباد نے مسترد کرتے ہوئے شفاف اور آزاد تحقیقات کا مطالبہ کیا۔7 مئی کو بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے اندر حملے کیے، جس کے جواب میں پاکستان نے فضائی کارروائیاں کیں اور کم از کم چھ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے۔
اگلے چند دنوں میں ڈرون حملے اور میزائل فائرنگ بھی ہوئی، تاہم بالآخر امریکا کی پسِ پردہ سفارت کاری کے نتیجے میں جنگ بندی ممکن ہو سکی۔پاکستان نے امریکی کردار کو تسلیم کیا اور بعد ازاں صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد بھی کیا، جبکہ بھارت کا مؤقف رہا کہ جنگ بندی دو طرفہ بات چیت کا نتیجہ تھی۔ اس کے باوجود، صدر ٹرمپ مئی کے بعد درجنوں مرتبہ یہ دعویٰ دہرا چکے ہیں کہ جنگ بندی انہوں نے کروائی، اور کئی مواقع پر انہوں نے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے پاکستانی دعوے کا حوالہ بھی دیا۔

موضوعات : Asim MunirDonald Trump
ShareSend

متعلقہ خبریں

سعودی وزیر ماحولیات کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
اہم ترین 2

سعودی وزیر ماحولیات کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

28 اگست , 2026
کویت کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اہم ترین 2

کویت کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

27 اگست , 2026
ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ انتہائی مثبت قرار دے دیا
اہم ترین

ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ انتہائی مثبت قرار دے دیا

25 اگست , 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران پہنچیں گے،ایرانی میڈیا
اہم ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران پہنچیں گے،ایرانی میڈیا

23 اگست , 2026
آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ
اہم ترین

آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

29 مئی , 2026
ایران جنگ پر اختلافات کی خبریں، ٹرمپ نے عسکری قیادت سے متعلق دعوؤں کو جھوٹا قرار دیدیا
اہم ترین

ایران جنگ پر اختلافات کی خبریں، ٹرمپ نے عسکری قیادت سے متعلق دعوؤں کو جھوٹا قرار دیدیا

24 فروری , 2026
اگلی خبر
Indian Foreign Minister meets Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq, shakes hands

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات، مصافحہ بھی کیا

یہ بھی پڑھیں

Fatima Sana fined for violating the code of conduct

فاطمہ ثناء پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائد

7 ستمبر , 2026
سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

7 ستمبر , 2026
امریکی کمپنی کا ہائپرسونک نظام کے لیے جدید ٹیسٹ پلیٹ فارم تیار کرنے کا معاہدہ

امریکی کمپنی کا ہائپرسونک نظام کے لیے جدید ٹیسٹ پلیٹ فارم تیار کرنے کا معاہدہ

7 ستمبر , 2026
ترکیہ کی خدماتی برآمدات ریکارڈ 125 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئیں

ترکیہ کی خدماتی برآمدات ریکارڈ 125 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئیں

7 ستمبر , 2026
ٹی اے پی ایئر پرتگال کی نجکاری، ایئر فرانس اور لفتھانزا کی بولیوں میں مقابلہ تیز

ٹی اے پی ایئر پرتگال کی نجکاری، ایئر فرانس اور لفتھانزا کی بولیوں میں مقابلہ تیز

7 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔