اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ہائی لیول انسپکشن ٹیم کا آج پمز اسپتال اسلام آباد کا دورہ متوقع ہے۔ انسپکشن ٹیم ہسپتال کے کلینیکل اور نان کلینیکل شعبوں کا تفصیلی معائنہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق ٹیم پمز کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان سے بریفنگ لے گی اور ہسپتال کے انتظامی و طبی امور کا جائزہ لے گی۔انسپکشن کے پیش نظر پمز اسپتال کے کلینیکل اور نان کلینیکل شعبوں کے سربراہان کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ پمز کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش
ہسپتال انتظامیہ نے تمام شعبوں کے سربراہان اور متعلقہ عملے کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ شعبوں کو انسپکشن کے دوران مطلوبہ ریکارڈ اور معلومات دستیاب رکھنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔












