جمعہ , 23 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

غزہ میں جنگ بندی کی راہ ہموار ، حماس اور اسرائیل نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیئے

1 سال پہلے
A A
غزہ میں جنگ بندی کی راہ ہموار ، حماس اور اسرائیل نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیئے
Share on Facebookwhatsapp

غزہ ( پاک ترک نیوز) اسرائیل اور حماس نے جنگ روکنے اور غزہ میں یرغمال قیدیوں کی رہائی کیلئے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر مصر میں دستخط کر دیئے تاہم امن ڈیل پر باضابطہ دستخط آج دوپہر کیے جائیں گے۔
امن مذاکرات میں امریکی مندوب اسٹیو وٹکوف، صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر اور حماس رہنما خلیل الحیہ نے شرکت کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امن ڈیل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیل کا مطلب یہ ہے کہ تمام یرغمالی جلد رہا کر دیئے جائیں گے اور اسرائیل ایک مضبوط، پائیدار اور لازوال امن کی طرف پہلے قدم کے طور پر اپنی فوج کا متفقہ لائن پر انخلا کرے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ کہ فریقین نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیئے ہیں، امید ہے یرغمالیوں کوسوموار کو رہا کیا جائے گا ، ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں بھی واپس کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ آپ غزہ کو دوبارہ تعمیر ہوتے دیکھیں گے، یہ ایک مضبوط، پائیدار اور دائمی امن کی جانب پہلا قدم ہے، سلامتی ہو اُن پر جو امن قائم کرتے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران ایک یا دو ماہ کے اندر ایٹمی ہتھیار کے حصول کے قریب تھا، یہ ہونے دیتا تو معاہدہ ممکن نہ ہوتا ،اب ایک بالکل مختلف ایران ہے، غزہ معاہدہ اسرائیل، مسلمانوں ،عرب ممالک اور ہمارے لئے شاندار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے ایران مجموعی امن عمل کا حصہ بنے گا، ہم آٹھویں جنگ کو ختم کرنے کے قریب ہیں، میرا خیال ہے ہم روس یوکرین کے معاملے کو بھی حل کر لیں گے، میرا نہیں خیال کہ تاریخ میں کسی نے اتنی جنگیں ختم کی ہوں۔

موضوعات : americadonaldtrumpgazahamasisrealtrump
ShareSend

متعلقہ خبریں

Scottish Minister Humza Yousaf’s book Under Fire The harrowing tale of a family trapped in Gaza.
تازہ ترین

اسکاٹس منسٹر حمزہ یوسف کی کتاب انڈر فائر غزہ میں پھنسے خاندان کی اذیت ناک داستان

23 اکتوبر , 2026
Netanyahu announces plans to attack Iran again without consulting Trump
تازہ ترین

نیتن یاہو کا ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اعلان

23 اکتوبر , 2026
US President Donald Trump once again hints at a military attack on Iran.
اہم ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر ایران پر فوجی حملے کا اشارہ

23 اکتوبر , 2026
We have severely weakened Iran, says US President.
تازہ ترین

ہم نے ایران کو بری طرح کمزور کر دیا  ،امریکی صدر

22 اکتوبر , 2026
Attacks by illegal settlers on Palestinians have become a headache for Netanyahu.
تازہ ترین

غیر قانونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملےنیتن یاہو کے لئے درد سر بن گئے

21 اکتوبر , 2026
A war with Iran would end quickly, and oil prices would plummet, says Trump.
تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ جلد ختم ہو جائے گی، تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی، ٹرمپ

21 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 11 فیصد اضافہ، ستمبر میں 3.2 ارب ڈالر موصول

اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 11 فیصد اضافہ، ستمبر میں 3.2 ارب ڈالر موصول

یہ بھی پڑھیں

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ نکات نہیں، دفتر خارجہ

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ نکات نہیں، دفتر خارجہ

23 اکتوبر , 2026
اسحاق ڈار کی استنبول میں مصری اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کی استنبول میں مصری اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

23 اکتوبر , 2026
تشددہوا نہ زیادتی ،غیر ملکی خاتون ڈیانا اپنے بیان سے مکر گئی،ملزموں کو معاف کرنے کا اعلان

تشددہوا نہ زیادتی ،غیر ملکی خاتون ڈیانا اپنے بیان سے مکر گئی،ملزموں کو معاف کرنے کا اعلان

23 اکتوبر , 2026
Scottish Minister Humza Yousaf’s book Under Fire The harrowing tale of a family trapped in Gaza.

اسکاٹس منسٹر حمزہ یوسف کی کتاب انڈر فائر غزہ میں پھنسے خاندان کی اذیت ناک داستان

23 اکتوبر , 2026
نیشنل بینک کے سی ای او کی سیلری 95لاکھ ،3کروڑ کی انشورنس ،گھر کے کرائے کیلئے10لاکھ روپے ماہانہ

نیشنل بینک کے سی ای او کی سیلری 95لاکھ ،3کروڑ کی انشورنس ،گھر کے کرائے کیلئے10لاکھ روپے ماہانہ

23 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔