لاہور( پاک ترک نیوز) گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرائے ساٹھ فیصد بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہورہے ہیں۔ حکومت نے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی تو ٹرانسپورٹ رک جائے گی۔












