منامہ ( پاک ترک نیوز) بحرین میں ایران کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں چار افراد گرفتار کر لیے گئے ،چاروں افراد پر اہم مقامات کی تصاویر بنانے اور معلومات ایران کو منتقل کرنے کا الزام ہے ، گرفتار افراد کی عمریں بائیس سے چھتیس سال کے درمیان ہیں ،پولیس حکام کی تحقیقات جاری ہیں ۔
ادھر دبئی میں ساٹھ سالہ برطانوی شخص کو ایرانی میزائلوں کی فوٹیج بنانے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ۔
سائبر کرائم قوانین کے تحت دو سال قید یا جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔












