اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ملک بھر میں صوبائی رجسٹریاں قائم کی جائیں گی تاکہ عوام کو اپنے صوبوں میں ہی آئینی نوعیت کے مقدمات دائر کرنے کی سہولت حاصل ہو سکے۔
جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت میں ویڈیو لنک سہولت فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، آئینی عدالت ابھی ٹرانزیشن کے مرحلہ میں ہے اور بہت جلد مکمل طور پر فعال ہو کر اپنا کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کی پرنسپل سیٹ سے رجسٹریوں میں ویڈیو لنک کی سہولت بھی دی جائے گی۔












