واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ چار سے چھ ہفتے میں نمٹانے کے خواہش مند ہیں۔
یہ بات امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتائی گئی ہے ،اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے قریبی مشیروں کو بتایا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ طویل نہیں کرنا چاہتے۔
وائٹ ہاؤس نے چینی صدر سے مئی میں بیجنگ سمٹ اس بنیاد پر رکھی کہ جنگ اس سے پہلے ختم ہوجائے گی۔
ادھر ایران نے جنگ بندی سے متعلق کسی بھی ممکنہ ڈیل میں لبنان کو شامل کرنے کی خواہش کر دی ،رابطہ کاروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ۔
رپورٹس کے مطابق ایران نے حزب اللہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اسے وسیع تر ڈیل کا حصہ بنایا جائے گا۔برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے سابق سربراہ الیکس ینگر نے کہا ہے کہ موجودہ جنگ میں ایران حاوی نظر آتا ہے۔












