تہران ( پاک ترک نیوز) ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیل میں تباہی کے مناظر سامنے آ گئے۔، بیت شمیش میں بنکر پر گرنے والے میزائل سے ہر طرف سب کچھ تباہ ہو گیا۔
اسرائیل میں موجود بھارتی رپورٹر کے مطابق یہ بنکر ایرانی میزائلوں سے حفاظت کرنے کے لیے بنایا گیا تھا تاہم 500 کلوگرام وار ہیڈ کا میزائل گرنے پر بنکر تباہ ہوگیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق میزائل حملے میں 9 اسرائیلی مارے گئے اور 50 سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے۔












