منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ٹرمپ اور ممدانی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات کا احوال سامنے آ گیا

5 مہینے پہلے
A A
ٹرمپ اور ممدانی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات کا احوال سامنے آ گیا
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی پہلی ملاقات غیر معمولی طور پر خوشگوار رہی، حالانکہ دونوں رہنما گزشتہ کئی ماہ سے ایک دوسرے پر سخت تنقید کرتے آئے ہیں۔
اوول آفس میں ہونے والی اس ملاقات میں سیاسی اختلافات پس منظر میں چلے گئے اور دونوں نے شہر میں بڑھتے جرائم، مہنگائی اور رہائشی بحران سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
ٹرمپ، جو ایک ریپبلکن ارب پتی اور سابق رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ہیں، اور ممدانی، جو 34 سالہ مسلم ڈیموکریٹک سوشلسٹ ہیں، امیگریشن سے معاشی پالیسی تک متعدد مسائل پر ایک دوسرے کے مخالف سمجھے جاتے رہے ہیں۔
لیکن ملاقات کے دوران دونوں کے لہجے میں واضح نرمی اور ایک دوسرے کیلئے احترام دیکھا گیا۔ ٹرمپ نے ممدانی کے ساتھ بات چیت کو ’’حیرت انگیز حد تک مثبت‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ’’ہم بہت سی چیزوں پر متفق ہیں، جتنا میں نے سوچا بھی نہیں تھا‘‘۔
میئر نیو یارک ممدانی نے بھی کہا کہ ملاقات کا محور اختلافات نہیں بلکہ نیویارک کے عوام کی خدمت تھا۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے ساتھ گفتگو میں زور اس بات پر رہا کہ شہر میں مہنگائی، نقل و حمل، اور رہائش جیسے مسائل کو کس طرح مل کر حل کیا جا سکتا ہے۔ دورانِ گفتگو یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ ٹرمپ کے کئی ووٹرز نے اس بار ممدانی کے حق میں ووٹ دیا، جس پر صدر ٹرمپ نے مسرت کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اپنے سابقہ بیانات بھی ہنسی میں ٹال دیئے۔ جب صحافیوں نے ماضی کی تلخیاں یاد دلائیں تو ٹرمپ نے مسکرا کر کہا کہ انہیں اس سے بھی سخت الفاظ سننے کو ملتے رہے ہیں۔ ایک موقع پر جب رپورٹر نے پوچھا کہ کیا ممدانی اب بھی ٹرمپ کو ’’فاشسٹ‘‘ سمجھتے ہیں، تو خود ٹرمپ نے مداخلت کرتے ہوئے کہا: ’’اگر کہنا ہے تو سیدھا ’ہاں‘ کہہ دو‘‘۔
ایک رپورٹر نے ممدانی کے خلاف چلنے والی اسلاموفوبک مہم کا ذکر کیا تو ٹرمپ نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے سامنے کھڑا شخص ایک معقول اور باشعور انسان ہے‘‘۔
ملاقات کی نشر شدہ جھلکیوں نے سیاسی حلقوں میں حیرت کی لہر دوڑا دی اور کئی مبصرین اس تبدیل شدہ رویے کو امریکی سیاست میں ایک غیر متوقع موڑ قرار دے رہے ہیں۔
ٹرمپ، جنہوں نے ماضی میں نیویارک کو ’’تباہ حال شہر‘‘ قرار دیتے ہوئے ممدانی کے انتخاب کی مخالفت کی تھی، اب کہتے ہیں کہ وہ نئے میئر کی قیادت میں شہر کی بہتری کی امید رکھتے ہیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ وہ نیویارک واپس منتقل ہونے پر غور کر سکتے ہیں۔

موضوعات : americadonaldtrumpmayornewyorkmumdanitrump
ShareSend

متعلقہ خبریں

ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ
اہم ترین

ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

20 اپریل , 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور، امریکی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے ،ٹرمپ
اہم ترین

امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور، امریکی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے ،ٹرمپ

20 اپریل , 2026
جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ،ایرانی صدر
اہم ترین 2

جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ،ایرانی صدر

20 اپریل , 2026
امریکی صدر کی زیر صدارت اجلاس،ایران کی صورتحال پر غور،ٹرمپ کا فیلڈ مارشل کو ٹیلیفون
تازہ ترین

امریکی صدر کی زیر صدارت اجلاس،ایران کی صورتحال پر غور،ٹرمپ کا فیلڈ مارشل کو ٹیلیفون

19 اپریل , 2026
Suicide drones rain down from helicopters, warning signal for enemy
تازہ ترین

ہیلی کاپٹر سے خودکش ڈرونز کی بارش ،دشمن کیلئے خطرے کی گھنٹی

18 اپریل , 2026
Donald Trump thanks Prime Minister and Field Marshal
تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے شکر گزار

18 اپریل , 2026
اگلی خبر
حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی

حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی

یہ بھی پڑھیں

ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

20 اپریل , 2026
  اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

  اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

20 اپریل , 2026
وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ

20 اپریل , 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور، امریکی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے ،ٹرمپ

امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور، امریکی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے ،ٹرمپ

20 اپریل , 2026
امریکا نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

امریکا نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

20 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In