منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان سے خدمات کی برآمدات میں مسلسل اضافہ

7 مہینے پہلے
A A
Continuous increase in services exports from Pakistan
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
پاکستان کی خدمات کی برآمدات میں2025-26کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبرمیں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.51 فیصد اضافہ ہوا۔ جس کی بڑی وجہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے حاصل ہونے والی زیادہ آمدنی ہے۔
پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق، خدمات کی برآمد رواں مالی سال 2026 کے پہلے نصف حصے میں 4.764 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 4.089 ارب ڈالر تھی۔خدمات کی برآمدات کے ماہانہ رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی میں سال بہ سال 18.27 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے بعد اگست میں 8.41 فیصد، ستمبر میں 14.85 فیصد، اکتوبر میں 17.61 فیصد، نومبر میں 22.26 فیصد اور دسمبر میں 15.94 فیصد اضافہ ہوا۔ خدمات کی برآمد میں اضافہ بنیادی طور پرٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کےشعبوں میں ہوا ہے۔جبکہ صرف آئی ٹی سیکٹر نے جولائی تا دسمبر میں 16.51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔


روپے کے لحاظ سے خدمات کی برآمدات 18.04فیصد اضافے سے مالی سال 2026 کے پہلے نصف میں 1.342کھرب روپے تک بہتر ہوئیں۔جبکہ گذشتہ مالی سال 2025 کے اسی عرصے میں 1.137کھرب روپےتھیں۔
اعداد وشمار کے مطابق خدمات کی برآمدات میں فروری 2024سے شروع ہونے والا اضافے کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔اور رواں مالی سال میں خدمات کی برآمدات میںنمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔چنانچہ صرف دسمبر میں خدمات کی برآمدات 93 کروڑ 51 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں 80کروڑ66 لاکھ ڈالر تھیں۔یوں ماہانہ تقابل میںیہ اضافہ 15.94 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتاہے۔
مالی سال 2024 میں پاکستان سے خدمات کی برآمدات 7.68 ارب ڈالر تھیں۔ جو گزشتہ مالی سال 2025 میں 9.23 فیصد بڑھ کر 8.39 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ خدمات کی برآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر کاروباری برآمدات میں اضافہ ہے۔ تاہم اسی دوران صرف ایک مہینے ا گست 2024 میں 6.50 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال 26 میںجولائی تا دسمبر چھ ماہ میں ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کی برآمدات 19.82 فیصد اضافے کے ساتھ 2.236 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 1.866 ارب ڈالر تھیں۔
دوسری کاروباری خدمات کی برآمدات میں 24.87فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2026 کے پہلے نصف میں 1.014 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں انکی مالیت 81کروڑ 20لاکھ ڈالر تھی۔ ان خدمات میں ٹرانسپورٹ سروسز کی برآمدات مالی سال 26 میں 0.44 فیصد بڑھ کر46 کروڑ 20لاکھ ڈالر، ٹریول سروسز کی ایکسپورٹ19.49فیصدبڑھ کر42کروڑ90لاکھ ڈالر ہو گئی۔
دوسری جانب ملک میں خدمات کی درآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا ہےاور یہ رواں مالی سال 2026کی پہلی ششماہی میں 6.504ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 5.619ارب ڈالر تھیں۔ یوں ماہانہ بنیادوں پر خدمات کی درآمد میں 34.39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات : exportsimportsoversease
ShareSend

متعلقہ خبریں

New conditions for Ghana's gold exporters
تازہ ترین

گھانا کی سونے کی برآمدکنندگان کیلئے نئی شرائط

5 ستمبر , 2026
Pakistan's IT exports increase by 19.7%, trade surplus of $2.91 billion
تازہ ترین

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 19.7 فیصد اضافہ، 2.91 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس

29 اگست , 2026
799 Pakistani workers died abroad in 2 years, details presented in Parliament
تازہ ترین

2برس میں بیرونِ ملک 799 پاکستانی ورکرز جاں بحق، پارلیمنٹ میں تفصیلات پیش

22 اگست , 2026
The trade deficit rose by 25.17 percent to $3.94 billion in July.
اہم ترین 3

جولائی میں تجارتی خسارہ 25.17فیصد اضافے سے 3ارب 94کروڑ تک پہنچ گیا

6 اگست , 2026
Which passport offers the strongest consular protection abroad
تازہ ترین

بیرونِ ملک سب سے مضبوط قونصلر تحفظ کس پاسپورٹ کے ساتھ ملتا ہے؟

21 جولائی , 2026
Overseas Pakistanis Foundation delegation meets Prime Minister
تازہ ترین

وزیراعظم سے اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

1 جولائی , 2026
اگلی خبر
الجزائر میں روسی اسٹیلتھ فائٹر جہاز پہنچ گئے، علاقائی طاقت کے توازن میں تبدیلی کا اشارہ

الجزائر میں روسی اسٹیلتھ فائٹر جہاز پہنچ گئے، علاقائی طاقت کے توازن میں تبدیلی کا اشارہ

یہ بھی پڑھیں

Major General (Retd) Zafar Iqbal appointed DG NEPSA.

میجر جنرل ریٹائرڈ ظفر اقبال ڈی جی نیپسا مقرر

8 ستمبر , 2026
Russia to sell oil to India despite US threats

امریکی دھمکیوں کے باوجود بھارت کو تیل فروخت کرینگے ،روس

8 ستمبر , 2026
New controversy in Pakistan cricket team after defeat in England, mobile phones of 2 players confiscated

انگلینڈ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں نیا تنازع، 2کھلاڑیوں کے موبائل فون ضبط

8 ستمبر , 2026
The government dropped a petrol bomb on the people, petrol became 12 rupees 90 paise more expensive

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، پٹرول 12 روپے 90 پیسے مہنگا

8 ستمبر , 2026
China's foreign exchange reserves see a larger-than-expected increase.

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں توقع سے زیادہ اضافہ

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔