منگل , 18 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

صدرمملکت ، وزیراعظم، وفاقی و صوبائی قیادت کی ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ پر مبارکباد

10 مہینے پہلے
A A
صدرمملکت ، وزیراعظم، وفاقی و صوبائی قیادت کی ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک عوام اور صدر رجب طیب اردوان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
صدرِ مملکت آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترک قوم کی استقامت اور وژن پوری دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
صدر مملکت نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات اور ترقی کی نئی راہیں کھولیں جبکہ علامہ اقبال اور قائدِاعظم محمد علی جناح نے ترک قیادت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ مذہبی، تاریخی اور باہمی احترام کے رشتوں میں بندھے ہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے غیر متزلزل یکجہتی کے رشتے کو مزید مضبوط بنائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے 102 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر وہ صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ صدر اردوان کی جرات مندانہ اور متحرک قیادت میں ترکیہ نے شاندار ترقی و معاشی بحالی کے سفر طے کیے جس پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی، پاکستان اور ترکیہ عقیدے، تاریخ اور بھائی چارے کے بندھن سے جڑے ہیں جو وقت اور جغرافیہ سے بالاتر ہیں۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات صدر اردوان کی قیادت میں اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر ترک عوام اور صدر اردوان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ترکیہ کی خودداری، استقامت اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال اتاترک کے وژن سے شروع ہونے والا ترقی کا سفر آج صدر اردوان کی قیادت میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے دل کسی جغرافیائی حد کے پابند نہیں، دونوں ممالک نے ہر آفت اور آزمائش میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، مسئلہ کشمیر پر ترکیہ کا اصولی مؤقف پاکستانی عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی اپنے پیغام میں ترک عوام اور صدر اردوان کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ ہمارا برادر ملک ہے اور ہم اپنے ترک بہن بھائیوں کی خوشی میں شریک ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاک ترک تعلقات محض دو ممالک کے نہیں بلکہ دو عظیم اقوام کے باہمی ربط کا مظہر ہیں، صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے ترقی کے کئی سنگ میل عبور کیے ہیں جبکہ ثقافتی، تجارتی اور سیاحتی روابط سے دونوں ممالک مزید قریب آ رہے ہیں، انہوں نے دعا کی کہ پاکستان اور ترکیہ کا رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے۔

موضوعات : asializardaripresidentprimemnisterreceptayyaburdganshahbazsharifturkey
ShareSend

متعلقہ خبریں

The closure of the Strait of Hormuz is a cause for serious concern, says Erdogan.
تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی بندش شدید تشویش کا باعث ہے ،اردوان

17 اگست , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif expresses gratitude to Trump for supporting the Makkah defense agreement.
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر ٹرمپ سے اظہارِ تشکر

17 اگست , 2026
صدرِ مملکت کی 355 افراد کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری
اہم ترین 3

صدرِ مملکت کی 355 افراد کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری

15 اگست , 2026
گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ کے رکن علی شاہین کی یوم آزادی پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد
تازہ ترین

گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ کے رکن علی شاہین کی یوم آزادی پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد

14 اگست , 2026
Pakistan will not hesitate to make any sacrifice for its defense, says Prime Minister.
تازہ ترین

پاکستان اپنے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا،وزیراعظم

14 اگست , 2026
Building a strong, inclusive, and prosperous Pakistan is possible only through the active participation of the youth President Zardari.
پاکستان

مضبوط، جامع اور خوشحال پاکستان کی تعمیر نوجوانوں کی بھرپور شرکت سے ہی ممکن ہے،صدر زرداری

12 اگست , 2026
اگلی خبر
پاک بھارت جھڑپ میں 7 نئے اور خوبصورت طیارے تباہ ہوئے، ٹرمپ

پاک بھارت جھڑپ میں 7 نئے اور خوبصورت طیارے تباہ ہوئے، ٹرمپ

یہ بھی پڑھیں

فیفا کے چیف آپریٹنگ آفیسر کیون لامور مستعفی

فیفا کے چیف آپریٹنگ آفیسر کیون لامور مستعفی

18 اگست , 2026
Scorching heat Europe parched, rivers dried up—has climate catastrophe begun

قیامت خیز گرمی، یورپ بنجر ہوگیا، دریا خشک، موسمیاتی تباہی شروع؟

18 اگست , 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا،بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا،بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

18 اگست , 2026
بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کی تیاریاں شروع

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کی تیاریاں شروع

18 اگست , 2026
بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ بہت پہلے آجانا چاہیئے تھا ،فضل الرحمان

بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ بہت پہلے آجانا چاہیئے تھا ،فضل الرحمان

18 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔