دبئی ( پاک ترک یوز) زمبابوے کے وکٹ کیپر بلے باز برینڈن ٹیلر چار سال بعد ون ڈے کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
برینڈن ٹیلر کی آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی قانون کی خلاف ورزی کیے جانے پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد راوں ماہ کے آغاز میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی تھی۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔
ٹیلر کو اب سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔زمبابوے نے 29 اور 31 اگست کو ہرارے میں ہونے والے دو ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے کریگ ایرون کی قیادت میں 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
کریگ ایرون (کپتان)، برائن بینیٹ، جوناتھن کیمبل، بین کرن، بریڈ ایونز، ٹریور گوانڈو، ویسلی مادھویرے، کلائیو مڈانڈے، ارنسٹ ماسوکو، ٹونی مونیونگا، بلیسنگ مزارابانی، رچرڈ نگروا، نیومین نیاموری، سکندر رضا، برینڈن ٹیلر، شان ولیمز












