بدھ , 7 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

145 دہشت گردوں کی لاشیں موجود، یہ حق اور باطل کی جنگ، کبھی نہیں ہاریں گے: سرفراز بگٹی

8 مہینے پہلے
A A
Bodies of 145 terrorists are present, this battle between right and wrong will never be lost Sarfaraz Bugti
Share on Facebookwhatsapp

کوئٹہ(پاک ترک نیوز ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 145 دہشت گردوں کی لاشیں ہمارے پاس موجود ہیں، گوادر میں دہشت گردوں نے پانچ خواتین اور تین بچوں کو شہید کیا، یہ بندوق کے زور پر اپنا نظریہ ہم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلوچستان کو امن کی طرف لے کر جائیں گے، ہمارے پاس دہشت گرد حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ موجود تھی، ہم نے ایک دن پہلے آپریشن شروع کردیا تھا، بی ایل اے کوئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں جس سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں، یہ ہندوستان کی ایما پر ایسے واقعات کر کے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ہم ایک سیکنڈ کیلئے بھی سرنڈر کرنے کیلئے تیار نہیں، ہمارا خون سستا نہیں ہے، ہم انہیں جانے نہیں دیں گے، ہم اس جگہ کو ان کے لئے جہنم بنادیں گے، ہم انہیں اس طرح جانے نہیں دیں گے، بلوچستان میں طاقت کا استعمال تو کبھی ہوا ہی نہیں، یہ چھوٹے آپریشن ہیں جو کئے جاتے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے دوٹوک کہا کہ یہ قومیت کی جنگ نہیں صرف دہشت کی جنگ ہے، دہشتگرد کوئی ایک یونین کونسل تک آزاد نہیں کرسکے، ہندوستان کے ایما پر بلوچوں کو ایندھن بنایا جارہا ہے، یہ ہندوستان کی سہولتکاری کرتے ہیں، یہ معصوم بلوچ عورتوں کے قتل وغارت میں مصروف تھے۔
وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ دہشتگرد بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، ہم یہ جنگ ایک ہزار سال تک لڑیں گے، یہ ہزار حملے کرلیں، کہا جاتا ہے بلوچستان میں طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے، بتائیں بلوچستان میں طاقت کا استعمال کب ہوا ہے؟ کوئی ایک گاؤں یا شہر کا نام بتائیں جس کو خالی کرایا گیا ہو؟ بلوچستان میں کبھی طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سوشل میڈیا کو پروپیگنڈا ٹولز کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، ہم یہ جنگ ہندوستان کی پراکسی سے لڑرہے ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے دہشتگردوں کو ان کے بلوں سے نکالیں گے، آج افغانستان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کی قوم اورنہ کوئی قبیلہ ہے، یہ ایک طرف بلوچ خواتین کو مارہے ہیں، دوسری طرف بلوچ خواتین کو اپنے ایندھن کے طور پر استعمال کررہے ہیں، یہ صرف اورصرف دہشتگرد ہیں ان کو بلوچ نہیں کہنا چاہئے، ہمیں سیف سٹی سے بہت مدد ملی، دہشتگردوں نے سب سے پہلے سیف سٹی کیمروں کو نشانہ بنایا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے انکشاف کیا کہ کوئٹہ شہر میں کل میں خود پھرتا رہا ہوں، یہ کوئٹہ میں ایک دو جگہ پر اپنے ساتھ گیارہ ،گیارہ سال کے بچوں کو لے کر آئے، انہوں نے بچوں کو شیلڈ کے طور پر استعمال کیا، دہشتگرد ہمیشہ سافٹ ٹارگٹ ڈھونڈتے ہیں، یہ حق اورباطل کی جنگ ہے اورپاکستان یہ جنگ کبھی نہیں ہارے گا۔

موضوعات : blasarfrazbughtiterrarist
ShareSend

متعلقہ خبریں

We will show no leniency to the enemies of peace Chief Minister Sarfraz Bugti.
تازہ ترین

امن کے دشمنوں کو کوئی رعایت نہیں دینگے ،وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

7 اکتوبر , 2026
Security forces operation in Dera Ismail Khan; 3 Khariji terrorists killed.
تازہ ترین

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خارجی دہشت گرد ہلاک

5 اکتوبر , 2026
CTD operation in Punjab; 13 terrorists arrested.
تازہ ترین

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے آپریشن ،13دہشت گرد گرفتار

3 اکتوبر , 2026
Operations against terrorism will continue Prime Minister
تازہ ترین

دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعظم

29 ستمبر , 2026
There is no emergency in Balochistan; a few elements seek separation based on identity Sarfraz Bugti
تازہ ترین

بلوچستان میں ایمرجنسی نہیں، چند عناصر شناخت کی بنیاد پر علیحدگی چاہتے ہیں: سرفراز بگٹی

24 ستمبر , 2026
Major operation by security forces in Khyber Pakhtunkhwa; 37 terrorists killed.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک

21 ستمبر , 2026
اگلی خبر
New rain system to enter Punjab tonight, colder weather likely

بارش کا نیا سسٹم پنجاب میں داخل، یکم سے 3فروری تک سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

یہ بھی پڑھیں

حکومتی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات،ایاز صادق کا سیاسی رابطے جاری رکھنے کا عندیہ

حکومتی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات،ایاز صادق کا سیاسی رابطے جاری رکھنے کا عندیہ

7 اکتوبر , 2026
خیبر پختونخوا کو مزید نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اہم فیصلے کرنے کا وقت آچکا،خواجہ آصف

خیبر پختونخوا کو مزید نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اہم فیصلے کرنے کا وقت آچکا،خواجہ آصف

7 اکتوبر , 2026
حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ ، بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی سے رابطے

حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ ، بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی سے رابطے

7 اکتوبر , 2026
فیلڈ مارشل سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات

7 اکتوبر , 2026
اسپیس ایکس کے 4 خلا باز تقریباً 10 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچیں گے

اسپیس ایکس کے 4 خلا باز تقریباً 10 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچیں گے

7 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔