جمعہ , 11 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بیجنگ میں بڑی ڈیل،کیا آبنائے ہرمز کھل پائے گی؟

4 مہینے پہلے
A A
Big deal in Beijing, will the Strait of Hormuz be opened
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) بیجنگ میں ہونے والی بڑی ملاقات نے عالمی سیاست کے کئی بند دروازے کھول دیئے۔۔۔ امریکا اور چین، جو برسوں سے تجارتی جنگ، تائیوان تنازع اور اسٹریٹجک مقابلے میں آمنے سامنے تھے، اب ایران بحران اور آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایک دوسرے کے قریب دکھائی دے رہے ہیں۔۔۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ وقتی مفاہمت ہے یا عالمی طاقتوں کے درمیان نئے اتحاد کی بنیاد؟
بیجنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات صرف ایک سفارتی ملاقات نہیں تھی بلکہ یہ ایک ایسے وقت میں ہوئی جب مشرق وسطیٰ جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے، عالمی معیشت دباؤ کا شکار ہے اور دنیا توانائی کے شدید خدشات سے گزر رہی ہے۔
اس ملاقات کا سب سے اہم پہلو آبنائے ہرمز تھا۔۔۔ دنیا کی تیل سپلائی کا بڑا حصہ اسی سمندری راستے سے گزرتا ہے۔۔۔ اگر آبنائے ہرمز بند ہوتی ہے تو نہ صرف عالمی تیل منڈی ہل سکتی ہے بلکہ امریکا، چین، یورپ اور ایشیائی معیشتوں کو شدید جھٹکا لگ سکتا ہے۔


امریکا اور چین کے صدور کے درمیان ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال ، آبنائے ہرمز ،اور تائیوان تنازع سمیت کئی حساس معاملات زیر بحث آئے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے مدد مانگ لی۔۔۔ صدر شی جن پنگ نے تعاون کا ہاتھ بڑھا دیا مگر ساتھ ہی تائیوان پر سخت انتباہ بھی دے دیا۔
چینی صدر سے ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا چینی صدر نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔۔ چین ایران سے بھاری مقدار میں تیل خریدتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی رہے۔۔۔ امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ چین ایران کو فوجی سازوسامان فراہم نہیں کرے گا ۔ وائٹ ہاؤس نے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکا کو حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہونا چاہیئے۔۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام ہی تعلقات کی بنیاد بن سکتا ہے۔
صدر شی جن پنگ نے تائیوان مسئلے کو چین امریکا تعلقات کا سب سے اہم اور حساس معاملہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر اس مسئلے کو درست انداز میں نہ سنبھالا گیا تو دونوں ممالک کشیدگی کی طرف جا سکتے ہیں۔۔۔ چینی صدر نے کہا کہ دنیا ایران تنازع سمیت سنگین چیلنجز سے گزر رہی ہے اور ان بحرانوں کا حل صرف سفارتکاری اور مذاکرات میں ہے۔
ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔۔۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے تیار ہے لیکن سفارتکاری کے تحفظ اور فروغ کے لیے بھی آمادہ ہے۔ آبنائے ہرمز تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھلی ہے تاہم جہازوں کو ایرانی بحری افواج کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز پیش کر دی ہے۔۔۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ اس تجویز پر مشاورت کر رہا ہے تاکہ جنگ کے بعد خطے میں کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ سفارتکار کے مطابق یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ معاہدے میں کون شامل ہوگا، موجودہ حالات میں ایران اور اسرائیل کو ایک ساتھ لانا ممکن نہیں لگتا، اسرائیل شامل نہ ہوا تو یہ معاہدہ الٹا نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔


سفارتی حلقوں کے مطابق خلیجی ریاستوں کو خدشہ ہے کہ جنگ کے بعد ایران مزید سخت گیر رویہ اختیار کرسکتا ہے جبکہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی میں ممکنہ کمی بھی تشویش کا باعث بن رہی ہے۔۔۔ تاہم سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ایران اور اسرائیل کو ایک ہی معاہدے کا حصہ بنانا آسان نہیں ہوگا۔
بیجنگ میں ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ دنیا کے بڑے بحران اب صرف جنگ سے نہیں بلکہ سفارتکاری، مذاکرات اور عالمی طاقتوں کی مفاہمت سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔۔۔ سوال یہ ہے کہ کیا امریکا، چین، ایران اور خلیجی ممالک مل کر مشرق وسطیٰ کو ایک نئی جنگ سے بچا پائیں گے یا دنیا ایک نئے عالمی تصادم کے دہانے پر کھڑی ہے؟

موضوعات : #beijingchinausiranwar
ShareSend

متعلقہ خبریں

China's new stride in drone technology preparations to integrate aerial, ground, and naval drones into a single combat system.
تازہ ترین

چین کا ڈرون ٹیکنالوجی میں نیا قدم، فضائی، زمینی اور بحری ڈرونز کو ایک ہی جنگی نظام سے جوڑنے کی تیاری

10 ستمبر , 2026
Chinese missiles, Turkish artillery... Pakistan's new anti-drone system.
تازہ ترین

چین کے میزائل، ترکیہ کی توپیں۔۔۔ پاکستان کا نیا اینٹی ڈرون نظام

9 ستمبر , 2026
Iran strikes back at the US; claims to have targeted two destroyers and a US base in Jordan.
تازہ ترین

ایران کا امریکا پر جوابی وار، 2 ڈسٹرائرز اور اردن میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

9 ستمبر , 2026
Is China's Tiangong the only permanent human outpost in space
تازہ ترین

چین کا تیان گونگ خلا کا واحد مستقل انسانی اڈہ؟

8 ستمبر , 2026
China is expanding cooperation with Pakistan in weather forecasting and artificial intelligence.
تازہ ترین

چین پاکستان میں موسمیاتی پیش گوئی اور مصنوعی ذہانت کے تعاون کو وسعت دے رہا ہے

8 ستمبر , 2026
چینی کمپنی کا بڑا بریک تھرو، امریکی پابندیوں کے باوجود جدید تھری ڈی ڈی ریم چپس بنانے کی راہ ہموار
تازہ ترین

چینی کمپنی کا بڑا بریک تھرو، امریکی پابندیوں کے باوجود جدید تھری ڈی ڈی ریم چپس بنانے کی راہ ہموار

5 ستمبر , 2026
اگلی خبر
There should be a lasting ceasefire in the Middle East, says Chinese Foreign Ministry

مشرق وسطیٰ میں دیرپا جنگ بندی ہونی چاہیئے،چینی وزارت خارجہ

یہ بھی پڑھیں

78th Death Anniversary of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah

قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی

11 ستمبر , 2026
Protests could take place elsewhere, not just in Islamabad Chief Justice, Islamabad High Court.

احتجاج صرف اسلام آباد میں ہی نہیں، کہیں اور بھی ہوسکتا ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

11 ستمبر , 2026
Four suspects in a gang-rape case killed in an alleged police encounter in Peshawar.

پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، اجتماعی زیادتی کیس کے 4 ملزمان ہلاک

11 ستمبر , 2026
Prime Minister pays tribute to Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah

وزیراعظم کا قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت

11 ستمبر , 2026
Devastating cyber fraud Over 227,000 citizens swindled in three years.

سائبر فراڈ کے خطرناک وار، 3 سال میں 2 لاکھ 27 ہزار سے زائد شہری لٹ گئے

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔