منگل , 15 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بی بی سی نے پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری سب سے دلچسپ لیگ قرار دیدیا

1 سال پہلے
A A
بی بی سی نے پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری سب سے دلچسپ لیگ قرار دیدیا
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کو دنیا کی دوسری سب سے زیادہ تفریح فراہم کرنے والی لیگ قرار دے دیا۔
بی بی ی سپورٹس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) عالمی درجہ بندی میں صرف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے پیچھے ہے۔
بی بی سی سپورٹس نے کرکٹ اینالیسس ’’فرم کریک وِز‘‘ کے تعاون سے ٹی ٹوئنٹی اور دیگر شارٹ فارمیٹ کی بڑی فرنچائز لیگوں کا تجزیہ کیا، جن میں آئی پی ایل، جنوبی افریقہ کی ایس اے 20، آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل)، کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل)، یو اے ای کی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی 20) اور انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ شامل تھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق جائزے میں کارکردگی اور تفریحی معیار کے متعدد پیمانوں کو مدنظر رکھا گیا، جن میں فی میچ اوسط چوکے اور چھکے، بیٹنگ اسٹرائیک ریٹ، میچ کے آخری اوور یا گیند پر فیصلہ ہونے کا تناسب، ہوم ایڈوانٹیج کا اثر، وکٹیں لینے کے رجحانات اور پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑیوں کے بین الاقوامی تجربے (انٹرنیشنل کیپس) کی اوسط شامل تھی۔
پی ایس ایل نے فی میچ پہلی اننگز میں سب سے زیادہ اوسط اسکور (180 رنز) بنایا، جو آئی پی ایل کے 179 رنز سے معمولی زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ 27.5 فیصد پی ایس ایل میچز کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا، جو آئی پی ایل کے 28.9 فیصد کے بعد دوسرا نمبر ہے۔ چوکے اور چھکوں کی اوسط میں بھی پی ایس ایل کا دوسرا نمبر رہا۔
بین الاقوامی تجربے کے لحاظ سے پی ایس ایل کی اوسط 351 انٹرنیشنل کیپس رہی، جو سروے میں شامل لیگوں میں دوسرا سب سے زیادہ ہے۔ اس زمرے میں آئی ایل ٹی 20 پہلے نمبر پر رہا، جسے غیر ملکی کھلاڑیوں کی زیادہ قبولیت سے فائدہ ہوا۔
بی بی سی رپورٹ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پی ایس ایل سنسنی خیز میچز اور بڑے اسکور فراہم کرتی ہے، لیگ میں مسلسل ہائی اسکورنگ اور سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملتے ہیں اور دنیا بھر کے نامور کرکٹرز اس میں شرکت کرتے ہیں۔
"انٹرٹینمنٹ انڈیکس” میں جو تمام میٹرکس پر کارکردگی کا مجموعی اسکور تھا، آئی پی ایل 5 میں سے 4.53 اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر آیا، جب کہ پی ایس ایل 3.90 اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ آئی ایل ٹی 20 (2.44) تیسرے، دی ہنڈرڈ چوتھے، سی پی ایل پانچویں اور ایس اے 20 چھٹے نمبر پر رہے، جب کہ بی بی ایل سب سے آخر میں رہا۔
2016 میں آغاز کے بعد پی ایس ایل تیزی سے کرکٹ کیلنڈر کی نمایاں ترین فرنچائز لیگوں میں شامل ہو گئی ہے، جس میں چھ شہروں کی نمائندگی کرنے والی ٹیمیں شامل ہیں اور یہ لیگ تیز اسکورنگ، سنسنی خیز مقابلوں اور ابھرتے پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی اسٹارز کے ساتھ کھیلنے کے مواقع دینے کے لیے مشہور ہے۔

موضوعات : bbllahorepaksitanpsl
ShareSend

متعلقہ خبریں

سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ،عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے پر اتفاق
پاکستان

سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ،عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے پر اتفاق

15 ستمبر , 2026
Tehreek-e-Insaf's Islamabad march on September 27 Chief Minister Sohail Afridi to arrive in Lahore today.
تازہ ترین

تحریک انصاف کا 27 ستمبر اسلام آباد مارچ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج لاہور پہنچیں گے

14 ستمبر , 2026
Pakistan strongly condemns drone attacks on oil pipelines in Saudi Arabia.
تازہ ترین

پاکستان کی سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت

12 ستمبر , 2026
Twenty-six courtrooms in the Lahore High Court's new 11-story building will be inaugurated tomorrow.
تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کی نئی 11 منزلہ عمارت میں 26 عدالتوں کا افتتاح کل ہوگا

4 ستمبر , 2026
Lahore declared SCO’s “Tourism and Cultural Capital” for 2026-27
تازہ ترین

لاہور 2026-27کے لیے ایس سی او کا ’’سیاحتی و ثقافتی دارالحکومت‘‘ قرار

3 ستمبر , 2026
Lahore High Court Justice Raheel Kamran Sheikh resigns.
تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ مستعفی

3 ستمبر , 2026
اگلی خبر
شاہین آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

شاہین آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

یہ بھی پڑھیں

What is happening in the universe Secrets revealed in 16 stunning space images from NASA.

کائنات میں کیا ہو رہا ہے؟ ناسا کی خلا کی 16 حیران کن تصاویر میں راز آشکار

15 ستمبر , 2026
Restrictions on greenhouse gases emitted from coal and gas-fired power plants in the US are lifted

امریکا میں کوئلے اور گیس سے چلنے والے بجلی گھروں سے خارج گرین ہاؤس گیسز پر پابندیاں ختم

15 ستمبر , 2026
سندھ اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے قرارداد منظور

سندھ اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے قرارداد منظور

15 ستمبر , 2026
Decision to build new tourism projects, recreational and ecological parks in Neelum Valley

نیلم ویلی میں سیاحت کے نئے منصوبے، تفریحی اور ماحولیاتی پارکس بنانے کا فیصلہ

15 ستمبر , 2026
4دن کام ،3دن چھٹی،حکومت کا پٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

4دن کام ،3دن چھٹی،حکومت کا پٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

15 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔