جمعہ , 24 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

بنگلا دیش نے افغانستان کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کردیا

10 مہینے پہلے
A A
بنگلا دیش نے افغانستان کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کردیا
Share on Facebookwhatsapp

شارجہ (پاک ترک نیوز ) بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3-0 سے کلین سویپ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سیف حسن کی ناقابلِ شکست 64 رنز کی اننگز کی بدولت بنگلادیشی ٹیم نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 143 رنز بنائے۔ ابتدائی اور درمیانی اوورز میں افغان بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا رہا، تاہم آخری لمحات میں درویش رسولی اور مجیب الرحمان کی جارحانہ بیٹنگ نے ٹیم کو کچھ بہتر اسکور تک پہنچایا۔
بنگلا دیش کی جانب سے شریف الاسلام، محمد سیف الدین، نسیم احمد اور رشید حسین نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے حریف بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ افغانستان کے 8 کھلاڑی 106 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔
بنگلا دیش نے پر اعتماد انداز میں ہدف کا تعاقب شروع کیا۔ تنزید حسن نے ابتدائی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کی، جبکہ سیف حسن نے ایک اینڈ پر ڈٹ کر ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن رکھا۔ تنزید حسن 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے مگر سیف حسن نے سات چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
کپتان جاکر علی 11 اور شمیم حسین صفر پر آؤٹ ہوئے لیکن سیف حسن نے نپے تلے انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچایا۔ وکٹ کیپر بلے باز نرول حسن نے مسلسل تیسرے میچ میں ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے چھکا لگا کر ٹیم کو جیت دلا دی۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور اظمت اللہ عمرزئی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلہ دیش نے سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ مکمل کیا، سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلا دیش نے 4 وکٹ اور دوسرے میچ میں 2 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔

موضوعات : afgvsbanbangladeshbanvsafgt20
ShareSend

متعلقہ خبریں

ODI and T20 Cricketer Rankings Which Player Holds Which Position
تازہ ترین

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز کی رینکنگ ،کس کھلاڑی کا کون سا نمبر؟

22 جولائی , 2026
Announcement of several changes to the ODI and T20 World Cup formats.
تازہ ترین

ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کےفارمیٹ میں کئی تبدیلیوں کا اعلان

15 جولائی , 2026
World Bank approves $1.1 billion emergency financial assistance for Bangladesh
تازہ ترین

ورلڈ بینک ، بنگلہ دیش کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی ہنگامی مالی امداد منظور

28 جون , 2026
Women's World Cup India wins, Pakistan defeats
تازہ ترین

ویمنز ورلڈ کپ ،بھارت جیت گیا ،پاکستان کو شکست

15 جون , 2026
Police torture Bangladesh cricketer Naeem Hasan
تازہ ترین

بنگلہ دیش کے کرکٹر نعیم حسن پر پولیس کا تشدد

13 جون , 2026
ICC Women's World Cup begins today
تازہ ترین

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ آج شروع ہو گا

12 جون , 2026
اگلی خبر
سابق سینیٹر مشتاق احمد کی رہائی کیلئے اردن میں انتھک کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ

سابق سینیٹر مشتاق احمد کی رہائی کیلئے اردن میں انتھک کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ

یہ بھی پڑھیں

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

23 جولائی , 2026
آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

23 جولائی , 2026
امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 جولائی , 2026
پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

23 جولائی , 2026
بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

23 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English