دبئی ( پاک ترک نیوز) ایشیا کپ 2025کے سپر فور مرحلے کا آج سے آغاز ہو گا ۔ سپر فور کے پہلے میچ میں سری لنکا کا مقابلہ بنگال ٹائیگرز سے ہو گا ۔
سری لنکا نے گروپ بی میں اپنے تینوں میچز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے افغانستان اور ہانگ کانگ کو شکست دے کر سپر فور میں جگہ بنائی ہے ۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا ۔دونوں ٹیموں نے میچ کیلئے بھرپور تیاری کی ہے اور جیت کیلئے پرعزم ہیں ۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل دبئی میں مد مقابل آئیں گی ۔
گروپ اے میں بھارت نے اپنے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی تھی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن تھی جبکہ پاکستان نےعمان اور یو اے ای کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ اسے روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
ایشیا کپ 2025کا فائنل 28ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔












