اتوار , 18 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چالیس سال بعد بنگلہ دیش سے بچپن میں بچھڑنے والی خاتون کا خاندان مل گیا

1 دن پہلے
A A
After forty years, a woman who was separated from her family in Bangladesh during her childhood has been reunited with them.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک ترک نیوز ) بنگلہ دیش سے بچپن میں بچھڑنے والی کوہ نور کے اہلِ خانہ کا 40 سال بعد سراغ مل گیا، سیف سٹی کے ادارے ’’میرا پیارا‘‘ نے بچھڑے خاندان کو ملانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی کوہ نور مبینہ طور پر آٹھ سال کی عمر میں اغوا کرکے پاکستان لائی گئی تھیں۔ تقریباً چار دہائیوں سے اپنے اہلِ خانہ سے بچھڑی کوہ نور اس وقت اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں مقیم ہیں۔

اہلِ خانہ کی تلاش کے لیے کوہ نور نے سیف سٹی کے ادارے ’’میرا پیارا‘‘ سے رابطہ کیا، جس کے بعد ٹیم نے ان کی تفصیلات اور ویڈیو سماجی ذرائع ابلاغ پر جاری کرکے تلاش شروع کردی۔

ویڈیو دیکھ کر دبئی میں مقیم ایک شہری نے سیف سٹی حکام سے رابطہ کیا اور بنگلہ دیش میں کوہ نور کے اہلِ خانہ کی نشاندہی کی۔ شہری نے خاندان کی معلومات، رابطہ نمبر اور شناختی دستاویزات بھی فراہم کیں۔

سیف سٹی کے بچوں کے تحفظ کے مرکز کی ٹیم نے بنگلہ دیش میں اہلِ خانہ سے رابطہ کرکے معلومات کی تصدیق کی اور دیپالپور میں کوہ نور کے گھر پہنچ کر ان کی ویڈیو کال کے ذریعے خاندان سے بات کروائی۔

چار دہائیوں بعد اپنوں کو سامنے دیکھ کر کوہ نور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، خوشی کے آنسو بہنے لگے اور بچھڑنے کی طویل داستان میں امید کی ایک نئی کرن روشن ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دہشت گردی کے بڑے منصوبے ناکام، سی ٹی ڈی کے 91 آپریشنز، 8 دہشت گرد گرفتار

اہلِ خانہ نے کوہ نور سے ملاقات اور انہیں بنگلہ دیش واپس لانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ حکام کے مطابق ضروری تصدیق اور قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد ان کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ چار دہائیوں بعد کوہ نور کے خاندان کا سراغ ملنا انسانی خدمت کی کوششوں میں ایک اہم کامیابی ہے۔

شہری گمشدہ اور لاوارث افراد سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے ہنگامی امدادی نمبر 15 پر کال کرکے 3 دبائیں۔

موضوعات : after 40 yearsmeet familywomen lost in childhood
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
China’s major move to challenge the global dominance of the dollar; campaign to establish the yuan as a global currency intensifies.

ڈالر کی عالمی حکمرانی کو چیلنج کرنے کے لیے چین کا بڑا قدم، یوآن کو عالمی کرنسی بنانے کی مہم تیز

یہ بھی پڑھیں

سانحہ کارساز کو 19برس بیت گئے ،بلاول بھٹو کا دھماکے کےشہداء کو خراجِ عقیدت

سانحہ کارساز کو 19برس بیت گئے ،بلاول بھٹو کا دھماکے کےشہداء کو خراجِ عقیدت

18 اکتوبر , 2026
ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

17 اکتوبر , 2026
پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہوتا ہے،ہیری بروک

پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہوتا ہے،ہیری بروک

17 اکتوبر , 2026
FBR's failure, decision to form new tax collection agency

ایف بی آر کی ناکامی،نئی ٹیکس وصولی ایجنسی بنانے کا فیصلہ

17 اکتوبر , 2026
قومی ٹیم کی تمام تر توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز ہے ،شاہین شاہ آفریدی

قومی ٹیم کی تمام تر توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز ہے ،شاہین شاہ آفریدی

17 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔