فیصل آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ہوگا۔
فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں شیڈول میچ میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔پاکستان کو تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اس سےقبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں دو صفر سے کامیابی حاصل کی تھی ۔












