اتوار , 6 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

زرعی شعبے میں ترقی کیلئے چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

1 سال پہلے
A A
زرعی شعبے میں ترقی کیلئے چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ پاکستان کے زرعی شعبے میں ترقی کیلئے چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،پاکستان کی ترقی زرعی شعبے اور کسانوں کی پیداوار کی ویلیو ایڈیشن سے مشروط ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی زرعی ترقی کیلئے منصوبہ بندی اور ایگری فنانسنگ پر جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ درمیانے اور چھوٹے پیمانے کی زرعی سرگرمیوں کیلئے آسان شرائط پر قرض کی فراہمی کے حوالے سے لائحہ عمل پیش کیا جائے، 12 ایکڑ سے کم زمین والے کسانوں کو جدید زرعی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہئیے، پاکستان کی ترقی زرعی شعبے اور کسانوں کی پیداوار کی ویلیو ایڈیشن سے مشروط ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے زرعی شعبے میں ترقی کیلئے چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔کسانوں کو جدید زرعی آلات، مصنوعی ذہانت اور معیاری بیج کیلئے آسان شرائط پر قرض کی فراہمی کیلئے لائحہ عمل پیش کیا جائے۔
وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ کسانوں کی اجناس کی پراسیسنگ سے برآمدات کے قابل اشیاء کی تیاری کیلئے چھوٹے پیمانے کی صنعتی مشینری تک رسائی کے حوالے سے بھی جامع منصوبہ بندی کی جائے۔حکومت کسانوں کو جدید زرعی آلات، معیاری بیج کی فراہمی، مصنوعی ذہانت، پانی کے بہتر استعمال، آن فارم سمال انڈسٹری اور دہگر سہولیات کیلئے اصلاحات کے عمل کو تیز کر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زرعی اجناس کی پراسیسنگ سے برآمدات میں اضافے کیلئے کسانوں کو درکار سہولیات و تربیت کیلئے اقدامات کو بھی اصلاحات میں شامل کیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی زرعی ترقی کیلئے منصوبہ بندی اور ایگری فنانسنگ پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا.
اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، رانا تنویر حسین، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی، وزراء مملکت بلال اظہر کیانی، عبدالرحمن کانجو، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چیف کوارڈینیٹر مشرف زیدی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.
اجلاس کو زرعی شعبے کی جاری اصلاحات کے ساتھ ساتھ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی کارکردگی اور کسانوں کو دئیے جانے والے قرضوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی.
وزیرِ اعظم نے رواں ماہ کے اختتام تک کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی اور ایگری فنانسنگ کے شعبے میں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نظام متعارف کروانے کیلئے جامع منصوبہ بندی تشکیل دے کر پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

موضوعات : #islamabadprimemnistershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

ADB Vice President meets the Prime Minister.
تازہ ترین

وزیراعظم سے اے ڈی بی کے نائب صدر کی ملاقات

4 ستمبر , 2026
پمز اسپتال میں بچے کی جان بچانے والی نرس کی وزیراعظم سے ملاقات
پاکستان

پمز اسپتال میں بچے کی جان بچانے والی نرس کی وزیراعظم سے ملاقات

3 ستمبر , 2026
Development of Azad Kashmir and Gilgit-Baltistan is among the government's priorities Prime Minister.
تازہ ترین

آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،وزیراعظم

3 ستمبر , 2026
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
پاکستان

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

1 ستمبر , 2026
Using water as a political weapon is unacceptable; adherence to international agreements is essential Prime Minister
اہم ترین

پانی کو سیاسی ہتھیار بنانا ناقابل قبول، عالمی معاہدوں پر عمل ضروری ہے: وزیراعظم

1 ستمبر , 2026
Shanghai Cooperation Organization Heads of State Summit in Bishkek; Prime Minister Shehbaz Sharif participates.
تازہ ترین

بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہانِ مملکت اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
عراق : الگوت شہر کے شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 60افراد جاں بحق

عراق : الگوت شہر کے شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 60افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

5 ستمبر , 2026
یوفون، ٹیلی نار ری برانڈنگ کی مشروط منظوری

یوفون، ٹیلی نار ری برانڈنگ کی مشروط منظوری

5 ستمبر , 2026
انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

5 ستمبر , 2026
Approval granted to make batteries mandatory for solar and wind power projects.

سولر اور ونڈ پاور منصوبوں کے لیے بیٹری لازمی قرار دینے کی منظوری

5 ستمبر , 2026
Pakistan's plan to hand over 38 projects worth $6.5 billion to public-private partnerships.

پاکستان کا 6.5 ارب ڈالر کے 38 منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں دینے کا منصوبہ

5 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔