اتوار , 19 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے،وزیراعظم

2 ہفتے پہلے
A A
In this hour of difficulty, the people cannot be left alone, says the Prime Minister
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خطے میں حالیہ کشیدگی کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر حکومت کی جانب سے سبسڈی کے نفاذ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس کو سبسڈی کی فراہمی پر پیش رفت سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں ایندھن کے ذخائر اور کھپت پر بھی بریفنگ دی گئی.
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہمسافر بسوں کو 1 لاکھ روپے ماہانہ اور منی بس و ویگنوں کو 40 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جارہی ہے تاکہ کرایوں میں اضافہ نہ ہو۔اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے ٹرکوں کو 70 ہزار، بڑی مال بردار گاڑیوں کو 80 ہزار جبکہ ڈیلیوری وینوں کو 35 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جارہی ہے.نظام میں شفافیت کیلئے یہ رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہم کی جارہی ہے۔
سبسڈی کی رقوم کی فراہمی کی فی الفور ہدایت کی جس کا آغاز گزشتہ روز سے ہو چکا ہے۔جو سبسڈی پیر کے دن سے فراہم کی جانی تھی، اسکا وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر، ہفتے کوچھٹی والے، دن آغاز ہوچکا ہے.
اس سبسڈی کو مہیا کرنے کے لیے تمام صوبائی حکومتوں کی جانب سے ٹرک، بسیں اور مال بردار گاڑیوں کی تفصیلات وفاقی حکومت کو فراہم کی گئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی حکومت کی جانب سے قومی پیکیج کے لیے طے شدہ رقم جمع کرا دی گئی ہے جو کہ لائق تحسین ہے۔وزیراعظم نے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے کہ باقی صوبے بھی اس پیکج کے لئے جلد از جلد طے شدہ رقوم جمع کرا دیں گے۔گزشتہ تین ہفتوں میں 129 ارب روپے کا عوامی ریلیف پیکیج دیا گیا۔مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پیٹرول لیوی میں فی الفور 80 روپے فی لیٹر کی کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا گیا۔پاکستان ریلوے 6 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے جس کی بدولت مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں کے کرایوں میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ٹول ٹیکس میں سہ ماہی 25 فیصد اضافہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔مشکل وقت میں جس قدر ممکن ہے، عوامی ریلیف کے اقدامات اٹھا رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ملک میں ایندھن کے مناسب ذخائر موجود ہیں۔
اجلاس کو انٹیلیجینس بیورو کی جانب سے حکومتی کفایت شعاری و سادگی اقدامات کے نفاذ پر بھی رپورٹ پیش کی گئی.
اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، احسن اقبال، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاونین خصوصی طلحہ برکی، طارق باجوہ، ڈی جی آئی بی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

موضوعات : petrolprimeministershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

ڈیزل کی قیمت میں 32روپے 12پیسے فی لٹر کمی
اہم ترین

ڈیزل کی قیمت میں 32روپے 12پیسے فی لٹر کمی

17 اپریل , 2026
وزیراعظم  کی ترکیہ کے صدر اور امیر قطر سے ملاقات
اہم ترین 2

وزیراعظم  کی ترکیہ کے صدر اور امیر قطر سے ملاقات

17 اپریل , 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ٹرمپ کے مشیر کی ملاقات
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے ٹرمپ کے مشیر کی ملاقات

17 اپریل , 2026
Prime Minister welcomes ceasefire in Lebanon
تازہ ترین

وزیراعظم کا لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم

17 اپریل , 2026
Prime Minister visits Turkey, will attend Antalya Diplomacy Forum
تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ ترکیہ ، انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے

17 اپریل , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif meets Saudi Crown Prince
تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

16 اپریل , 2026
اگلی خبر
After the humiliating defeat in Operation Sindoor, another false flag drama of India is exposed.

آپریشن سندورمیں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدر کی زیر صدارت اجلاس،ایران کی صورتحال پر غور،ٹرمپ کا فیلڈ مارشل کو ٹیلیفون

امریکی صدر کی زیر صدارت اجلاس،ایران کی صورتحال پر غور،ٹرمپ کا فیلڈ مارشل کو ٹیلیفون

19 اپریل , 2026
آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

18 اپریل , 2026
A journey to disconnect from the world and connect with the Lord

دنیا سے کٹ کر رب سے جڑنے کا سفر

18 اپریل , 2026
پاکستان سے حج آپریشن شروع

پاکستان سے حج آپریشن شروع

18 اپریل , 2026
S.M. Tanveer says $7 billion loss in exports this year

رواں برس برآمدات کی مد میں 7ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا ،ایس ایم تنویر

18 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔