تہران ( پاک ترک نیوز) مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر جنگ کی لپیٹ میں ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر ایران میزائل فائر کرے تو وہ اسرائیل تک کیسے پہنچتے ہیں؟ کن راستوں سے گزرتے ہیں اور اسرائیل کا دفاعی نظام انہیں کیسے روکنے کی کوشش کرتا ہے؟
ایران سے اسرائیل کا فاصلہ تقریباً 1500 سے 2000 کلومیٹر ہے، اس لیے ایران عموماً بیلسٹک میزائل یا طویل فاصلے کے ڈرون استعمال کرتا ہے۔ ایران سے مغرب کی طرف میزائل فائر ہو کر عراق اور اردن کے اوپر سے گزرتے ہوئے اسرائیل تک پہنچ سکتے ہیں۔بعض اوقات ایرانی میزائل عراق ،شام ،لبنان کے راستے اسرائیل کی طرف آ سکتے ہیں ۔۔ کچھ ڈرون یا میزائل شام یا لبنان کے ساحلی علاقوں سے اسرائیل کی طرف بھیجے جا سکتے ہیں
اسرائیل کے پاس دنیا کے جدید دفاعی نظام موجود ہیں جیسے آئرن ڈوم،ڈیوڈ سلنگ،ایرو میزائل سسٹم۔۔یہ سسٹمز آنے والے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث میزائل حملوں اور دفاعی نظاموں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔











