اسلام آباد (پاک ترک نیوز )اسلام آباد میں خاتون کو بچانے کی کوشش میں شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی
آئی ایس پی آر کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا
پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی،شہید افسر کو غیر معمولی بہادری، بے لوث جذبۂ خدمت اور فرض شناسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔






