منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

امریکا اور ایران کے درمیان آج جنیوا میں دوبارہ جوہری مذاکرات ہوں گے

6 مہینے پہلے
A A
US and Iran to resume nuclear talks in Geneva today
Share on Facebookwhatsapp

جنیوا(پاک ترک نیوز ) امریکا اور ایران کے درمیان آج سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں بالواسطہ مذاکرات کا ایک نیا دور ہو رہا ہے جس کا مقصد دیرینہ ایٹمی تنازع کو حل کرنا اور بڑے پیمانے پر فوجی تیاریوں کے بعد ایران پر نئے ممکنہ امریکی حملوں کو روکنا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ بھی اپنے اعلی سفارت کاروں کے ہمراہ بات چیت کیلئے جنیوا پہنچ چکے ہیں جبکہ ایرانی صدر نے نئے تنازع سے بچنے کیلئے بات چیت کے ذریعے طے پانے ووالے معاہدے کے امکان پر پرامید لہجہ اختیار کیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ وہ مذاکرات کے حوالے سے سازگار نقطہ نظر رکھتے ہیں، مذاکرات بالآخر اس نہ جنگ نہ امن والی صورت حال سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، جو مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، نے اسے تاریخی موقع قرار دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کو خبردار کیا کہ ایران کو اپنے میزائل پروگرام پر بات چیت کرنی چاہیے، یہ انتباہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس الزام کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تہران ایسے راکٹوں پر کام کر رہا ہے جو امریکا کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
امریکہ اور ایران کے درمیان نئی بات چیت سے قبل روبیو نے صحافیوں کو بتایا کہ میں کہوں گا کہ بیلسٹک میزائلوں پر بات نہ کرنے پر ایران کا اصرار ایک بہت، بہت بڑا مسئلہ ہے۔
تہران کے ایٹمی پروگرام پر دہائیوں پر محیط تعطل ختم کرنے کی امید کے ساتھ دونوں ممالک نے اس ماہ مذاکرات دوبارہ شروع کیے ہیں، جس کے بارے میں واشنگٹن، دیگر مغربی ریاستوں اور اسرائیل کا خیال ہے کہ اس کا مقصد ایٹمی ہتھیار بنانا ہے۔ تہران اس کی تردید کرتا ہے۔
ایک امریکی اہلکار نے بتایا ہے کہ امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں شرکت کریں گے، یہ مذاکرات گزشتہ ہفتے جنیوا میں ہونے والی بات چیت کے بعد ہو رہے ہیں اور ان کی ثالثی عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس میں اپنی سٹیٹ آف دی یونین تقریر میں ایران پر ممکنہ حملے کے لیے مختصراً اپنا موقف پیش کیا، اور کہا کہ ان کی ترجیح اس مسئلے کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنا ہے، لیکن وہ تہران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ٹرمپ کے موقف پر زور دیا اور کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، اگر ٹرمپ نے یہ راستہ چنا تو یہ حتمی فوجی ہدف ہوگا۔
امریکا مشرق وسطیٰ میں ایک بڑی فوجی طاقت جمع کر رہا ہے، جس سے ایک وسیع تر علاقائی تنازع کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں، گزشتہ سال جون میں امریکہ نے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں میں اسرائیل کا ساتھ دیا تھا، ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر دوبارہ حملہ کیا گیا تو وہ سخت جوابی کارروائی کرے گا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ان کے ملک کا مقصد ایک منصفانہ اور فوری معاہدہ کرنا ہے، لیکن انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، واشنگٹن ایران کے اندر ایٹمی افزودگی کو ایٹمی ہتھیاروں کے ممکنہ راستے کے طور پر دیکھتا ہے۔
عراقچی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ معاہدہ پہنچ میں ہے، لیکن صرف اس صورت میں جب سفارت کاری کو ترجیح دی جائے۔
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کی بھی مذاکرات کے دوران جنیوا میں موجودگی متوقع ہے تاکہ وہ دونوں فریقین کے ساتھ بات چیت کر سکیں۔

موضوعات : americadialogeiranjenevanuclear
ShareSend

متعلقہ خبریں

Over 550 attacks were carried out on Iran's Kharg Island, says Iranian minister.
تازہ ترین

ایران کے خارگ جزیرے پر 550 سے زائد حملے کیے گئے ، ایرانی وزیر

8 ستمبر , 2026
Oil prices will fall sharply after victory against Iran Trump.
تازہ ترین

ایران کے خلاف فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی،ٹرمپ

8 ستمبر , 2026
Iran could become part of the Mecca Defense Alliance, says the Russian Foreign Minister.
تازہ ترین

ایران مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن سکتا ہے، روسی وزیر خارجہ

8 ستمبر , 2026
Russia to sell oil to India despite US threats
اہم ترین 3

امریکی دھمکیوں کے باوجود بھارت کو تیل فروخت کرینگے ،روس

8 ستمبر , 2026
Iran maintains a tough stance once again regarding the Strait of Hormuz.
تازہ ترین

ایران کا آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایک بار پھر سخت موقف برقرار

7 ستمبر , 2026
Iran's decision to establish a 'no-go zone' outside the Strait of Hormuz.
تازہ ترین

ایران کا آبنائے ہرمز کے باہر نو گو زون قائم کرنے کا فیصلہ

7 ستمبر , 2026
اگلی خبر
No problem with loan rollover from UAE, says Finance Minister

یو اے ای سے قرض رول اوور کے سلسلے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں، وزیر خزانہ

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

8 ستمبر , 2026
بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

8 ستمبر , 2026
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

8 ستمبر , 2026
وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

8 ستمبر , 2026
فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔