اتوار , 19 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

شیرانی: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشت گرد جہنم واصل

7 مہینے پہلے
A A
شیرانی: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشت گرد جہنم واصل
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی(پاک ترک نیوز ) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا جس میں دہشت گرد گروہ "فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے عناصر نشانہ بنے، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کو شکست فاش دی گئی، حکومت اور سکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
وزیراعظم نے قرار دیا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے خواہشمند عناصر کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے، سات دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں، قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

موضوعات : rawalpindisecurityforcessherani
ShareSend

متعلقہ خبریں

Travel from Lahore to Rawalpindi in 2 and a half hours
تازہ ترین

لاہور سے راولپنڈی کا سفر سوا 2گھنٹے میں

17 اپریل , 2026
Rawalpindi's fourth consecutive defeat in PSL XI
تازہ ترین

پی ایس ایل الیون میں راولپنڈیز کو مسلسل چوتھی شکست

7 اپریل , 2026
Major security forces operation kills 8 foreigners in North Waziristan
تازہ ترین

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، شمالی وزیرستان میں 8 خارجی ہلاک

2 اپریل , 2026
President and Prime Minister pay tribute to security forces
اہم ترین 2

صدر مملکت اور وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

1 اپریل , 2026
PSL 11 Pindi wins toss, elects to bat against Zalmi
تازہ ترین

پی ایس ایل 11،پنڈیز کا ٹاس جیت کر زلمی کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

28 مارچ , 2026
Pakistan Army's Operation Ghazbad-ul-Haqq in Bajaur sector destroys Afghan Taliban posts
اہم ترین 2

باجوڑ سیکٹر میں پاک فوج کا آپریشن غضب للحق ،افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ

16 مارچ , 2026
اگلی خبر
فلوٹیلا میں سوار پاکستانیوں کی سلامتی اہم ترجیح ہے، دفتر خارجہ

فلوٹیلا میں سوار پاکستانیوں کی سلامتی اہم ترجیح ہے، دفتر خارجہ

یہ بھی پڑھیں

Two matches will be played in PSL

پی ایس ایل میں دو میچز کھیلے جائیں گے

19 اپریل , 2026
Attacks on peacekeepers unacceptable, says UN Secretary-General

امن پسندوں پر حملے قبول نہیں ،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

19 اپریل , 2026
Pakistan's efforts, Iran receives new US proposals

پاکستان کی کوششیں ،امریکا کی نئی تجاویز ایران کو موصول

19 اپریل , 2026
Night shift..alarm bell

رات کی شفٹ۔۔خطرے کی گھنٹی

19 اپریل , 2026
Approaching the Strait of Hormuz will be considered cooperation with the enemy, Revolutionary Guards say

آبنائے ہرمز کے قرب آنے کو دشمن سے تعاون سمجھا جائے گا،پاسداران انقلاب

19 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔