ہفتہ , 3 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ،رہنماؤں میں تلخ کلامی

1 گھنٹہ پہلے
A A
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ،رہنماؤں میں تلخ کلامی
Share on Facebookwhatsapp

لاہور (پاک ترک نیوز ) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی مبینہ اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آئے اور بعض معاملات پر تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

ذرائع سے منسوب دعوے کے مطابق اجلاس میں علی امین گنڈاپور اور عمر ڈار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ علی امین گنڈاپور نے عمر ڈار کی کور کمیٹی اجلاس میں موجودگی پر سوال اٹھاتے ہوئے مبینہ طور پر پوچھا کہ آپ کس حیثیت سے کور کمیٹی کے اجلاس میں بیٹھے ہیں؟

ذرائع کے مطابق عمر ڈار کے دفاع میں زبیر نیازی سامنے آئے، جس کے بعد علی امین گنڈاپور اور زبیر نیازی کے درمیان ڈی چوک کے معاملے پر بھی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بشریٰ بی بی کو ڈی چوک پر چھوڑ کر واپس آنے کے معاملے پر بھی سوالات اٹھائے گئے اور اس حوالے سے رہنماؤں کے درمیان بحث ہوئی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حافظ فرحت بھی علی امین گنڈاپور کے ساتھ مبینہ تلخ کلامی میں شامل ہوگئے۔ علی امین گنڈاپور نے حافظ فرحت کی کور کمیٹی میں شمولیت پر بھی سوالات اٹھائے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور سے منسوب بیان میں کہا گیا کہ حافظ فرحت کو بانی چیئرمین نے نہیں بلکہ سلمان اکرم راجہ نے اپوزیشن لیڈر بنایا، جبکہ ان کی سیاسی سرگرمیوں اور کارکنوں کے لیے کردار پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کور کمیٹی میں شمولیت کے معیار اور بعض ارکان کی موجودگی پر اختلافات سامنے آئے، جس کے باعث اجلاس کا ماحول کشیدہ ہوگیا۔

دوسری جانب مبینہ تلخ کلامی کے بعد علی امین گنڈاپور کی تصویر سامنے آنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ تصویر کس نے لیک کی۔

موضوعات : core committeemeetingpti
ShareSend

متعلقہ خبریں

Second round of government-opposition talks today, final decisions likely
تازہ ترین

حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کا دوسرا دور آج، حتمی فیصلوں کا امکان

3 اکتوبر , 2026
حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کا پہلا دور ختم،کل پھر ملنے پر اتفاق
اہم ترین

حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کا پہلا دور ختم،کل پھر ملنے پر اتفاق

2 اکتوبر , 2026
Negotiations between the government and PTI begin
تازہ ترین

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات شروع

2 اکتوبر , 2026
Neither did I ever feel hesitant in conversation, nor did ego stand in the way—Talal Chaudhry.
پاکستان

بات چیت میں کبھی جھجک محسوس کی نہ انا آڑے آئی، طلال چودھری

2 اکتوبر , 2026
حکومت کی جانب سے کل ملاقات کا پیغام موصول ہوا، جسے قبول کرلیا، بیرسٹر گوہر
تازہ ترین

حکومت کی جانب سے کل ملاقات کا پیغام موصول ہوا، جسے قبول کرلیا، بیرسٹر گوہر

1 اکتوبر , 2026
PTI Political Committee approves October 4 long march.
اہم ترین 3

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کی 4اکتوبر کے لانگ مارچ کی منظوری

1 اکتوبر , 2026

یہ بھی پڑھیں

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ،رہنماؤں میں تلخ کلامی

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ،رہنماؤں میں تلخ کلامی

3 اکتوبر , 2026
حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کامیاب، مجوزہ معاہدے کے مسودے کی تیاری

حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کامیاب، مجوزہ معاہدے کے مسودے کی تیاری

3 اکتوبر , 2026
Fatima Sana becomes the second Pakistani cricketer to participate in the Big Bash League.

فاطمہ ثنا بگ بیش لیگ میں حصہ لینے والی دوسری پاکستانی کرکٹر

3 اکتوبر , 2026
US military launches light attack in Strait of Hormuz, targets drone with US laser

امریکی فوج کا آبنائے ہرمز میں روشنی کا وار ،امریکی لیزر سے ڈرون نشانے پر

3 اکتوبر , 2026
ہمارا فوج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ،بیرسٹر گوہر

ہمارا فوج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ،بیرسٹر گوہر

3 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔