اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں امریکی صدر کی طرف سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کاخیر مقدم کیا گیا ۔
اجلاس میں جنگ بندی میں توسیع کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مذاکرات کے دوسرے دور کو یقینی بنانے کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی قیادت آج بھی ایرانی قیادت سے رابطہ کرے گی ،اجلاس میں سینئر وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔












