منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

فیلڈ مارشل سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستان کی خودمختاری کیلئے حمایت کا عزم

1 سال پہلے
A A
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستان کی خودمختاری کیلئے حمایت کا عزم
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی(پاک ترک نیوز ) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے وفد کے ہمراہ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے دوطرفہ عزم کا اظہار کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس اہم ملاقات میں علاقائی سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں جانب سے ہمہ موسمی سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی ترقی اور خود مختاری کے لیے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے علاقائی و عالمی فورمز پر رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا، ملاقات کا اختتام علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے، انہیں ہوائی اڈے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے رخصت کیا۔
قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور حفاظت میں مدد فراہم کی ہے، وہ اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔
اس ملاقات میں آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور سینئر کابینہ ارکان بھی شریک تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرتا رہے گا، انہوں نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے چینی قیادت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور صدر شی جن پنگ کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ دورہ بیجنگ اور تیانجن کے لیے پُر امید ہیں، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس اور دوسری عالمی جنگ کے اختتام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کو چین کا آہنی بھائی اور ہمہ موسمی سٹریٹجک شراکت دار قرار دیا اور کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
وانگ ای نے مزید کہا کہ بیجنگ اسلام آباد کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا تاکہ خطے میں امن، ترقی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
چینی وزیر خارجہ نے ایوان صدر میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی، آزمودہ دوست اور ہر موسم کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں جب کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، جسے ملک میں عوام، سیاست اور ادارہ جاتی سطح پر مکمل حمایت حاصل ہے۔

موضوعات : chinafroeginministerisprpaksitanrawalpindi
ShareSend

متعلقہ خبریں

Is China's Tiangong the only permanent human outpost in space
تازہ ترین

چین کا تیان گونگ خلا کا واحد مستقل انسانی اڈہ؟

8 ستمبر , 2026
China is expanding cooperation with Pakistan in weather forecasting and artificial intelligence.
تازہ ترین

چین پاکستان میں موسمیاتی پیش گوئی اور مصنوعی ذہانت کے تعاون کو وسعت دے رہا ہے

8 ستمبر , 2026
چینی کمپنی کا بڑا بریک تھرو، امریکی پابندیوں کے باوجود جدید تھری ڈی ڈی ریم چپس بنانے کی راہ ہموار
تازہ ترین

چینی کمپنی کا بڑا بریک تھرو، امریکی پابندیوں کے باوجود جدید تھری ڈی ڈی ریم چپس بنانے کی راہ ہموار

5 ستمبر , 2026
US and China's preparations for space warfare
تازہ ترین

امریکا اورچین کی خلا میں جنگ کی تیاریاں

4 ستمبر , 2026
China has achieved a major breakthrough in quantum computing.
تازہ ترین

چین نے کوانٹم کمپیوٹنگ میں اہم کامیابی حاصل کرلی

4 ستمبر , 2026
12 terrorists killed in intelligence-based operation by security forces in Kalat.
تازہ ترین

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک

4 ستمبر , 2026
اگلی خبر
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

یہ بھی پڑھیں

Local production of Thales' 70mm rockets begins in India.

بھارت میں تھائیلس کے 70 ملی میٹر راکٹ کی مقامی تیاری شروع

8 ستمبر , 2026
In response to pressure from Trump regarding Greenland, the European Union has announced a $232 million package.

گرین لینڈ پر ٹرمپ کے دباؤ کا جواب، یورپی یونین نے 23 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا پیکیج دے دیا

8 ستمبر , 2026
Is China's Tiangong the only permanent human outpost in space

چین کا تیان گونگ خلا کا واحد مستقل انسانی اڈہ؟

8 ستمبر , 2026
Sweden's Saab 340AW aircraft operational in Ukraine since March

یوکرین میں سویڈن کا ساب 340 اے ڈبلیو طیارہ مارچ سے آپریشنل

8 ستمبر , 2026
Saudi airline Fly Adel launches direct flights from Medina to Karachi

سعودی ایئرلائن فلائی ایڈیل کی مدینہ سے کراچی کے لیے براہِ راست پروازیں شروع

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔