Thursday , 23 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Most important

وزیراعظم سے انڈر 19کرکٹ ٹیم کی ملاقات، ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

7 months ago
A A
Under-19 cricket team meets Prime Minister, announces Rs 10 million prize each
Share on FacebookWhatsApp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف سے انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ کی فاتح ٹیم نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے کھلاڑیوں کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوان کھلاڑیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے کل خود دیکھا، ٹیم جس جوش و جذبے سے میدان میں لڑرہی تھی اس کی مثال نہیں ملتی، مجھ سمیت تمام پاکستانیون کو آپ پر فخر ہے، امید کرتا ہوں کہ آپ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔
شہبازشریف نے کھلاڑیوں سے کہا کہ آپ بہت جلد انڈر 19 ورلڈ کپ بھی پاکستان لائیں گے، چیئرمین پی سی بی کو کہتا ہوں تمام کھلاڑیوں کا بھر پور خیال رکھیں،آپ میں سے بہت سے کھلاڑی کل پاکستان کی قومی ٹیم کاحصہ ہوں گے۔
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ شاہد انور نے کہا کہ یہ پراسیس 17جون 2025سے شروع کیا جس میں 70نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائل ہوئے، ٹرائل کے بعد 70میں سے30کھلاڑیوں کا کیمپس لگایا گیا، ایشیا کپ میں جانے سے پہلے مقصد تھا کہ کپ اورشائقین کے دل جیتیں گے۔
مایہ ناز کرکٹر سرفراز احمد نے بتایا کہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم نے تمام نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے، تمام نوجوان کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف نے بہت محنت کی تھی۔
سرفراز احمد نے بتایا کہ وزیراعظم نے پوری انڈر19ٹیم کے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا، امید ہے مستقبل میں یہ ٹیم مزید ٹرافیاں جیتے گی، وزیراعظم نے نوجوان کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی، سمیر احمد نے بہت بہترین اننگ کھیلی، عثمان خان نے بھی سمیر احمد کے ساتھ اہم شراکت داری قائم کی۔
کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ مینجمنٹ ہمیں پوری سپورٹ کررہی ہے، ایشیا کپ جیتنے میں تمام کھلاڑیوں کا اہم کردار ہے، مینجمنٹ نے ہمیں کہا آپ اپنی کرکٹ کھیلیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، سرفراز احمد نے کہا ہار بھی گئے تو جیت آپکی اورہار ہماری ہے۔
کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ انڈر19 ایشیاءکپ میں انفرادی پرفارمینس نہیں دے پایا، ورلڈکپ میں انفرادی پرفارمینس دینےکی کوشش کروں گا، مینجمنٹ نے قومی انڈر19 کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا، مینجمنٹ نے نیچرل گیم کھیلنے کی تجویز دی،کسی کھلاڑی کا مورال ڈاؤن نہیں ہوا، سب پر اعتماد تھے۔
سٹار بلے باز سمیر منہاس نے کہا کہ بہت سادہ پلان تھا کہ وکٹ پر وقت گزارنا ہے، کرکٹ کھیلی اوراللہ نے عزت دی، پہلے میچ میں بھی اچھی اننگ کھیلی تھی، بھارت کے خلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں تھا۔
سمیرمنہاس نے کہا کہ بھارت کے خلاف پچھلے میچ میں اپنی غلطی پر آؤٹ ہوا کوئی پریشر نہیں تھا، بورڈ پر اچھا ٹوٹل کردیں تو مخالف ٹیم پر کافی پریشرآجاتا ہے، سوچا یہی تھا کہ ٹیم کیلئے اچھے رنز کرنے ہیں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ایک بڑا میچ تھا اس میں ہمارے کھلاڑیوں نے ایک بڑا سکور کیا ہے، یہ سمجھتا ہوں کہ ٹیم کی بہترین کارکردگی کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اس بھارتی ٹیم کے خلاف کھیلا جو کرکٹ کو کھیل سمجھتی تھی، کل بھارتی کرکٹ ٹیم کا رویہ انتہائی غیر مناسب تھا، اپنے کھلاڑیوں کو کہا تھا سپورٹس مین سپرٹ دکھانی ہے، اپنے لڑکوں کو بولا بھارتی کھلاڑی جو کرتے ہیں ان کو کرنے دیں ،ہم نے اپنی کرکٹ کھیلنی ہے۔

Tags: islamabadprimemnistershahbazsharifteam
ShareSend

Related Posts

We will not allow anyone to destroy peace in Balochistan Prime Minister
Latest

کسی کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیراعظم

22 July , 2026
Federal government decides to continue austerity measures
Latest

وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنےکا فیصلہ

22 July , 2026
Decision-making process accelerated alongside an automated accountability system under the PM Office system.
Latest

پی ایم آفس سسٹم کے تحت خود کار احتسابی نظام کے ساتھ فیصلہ سازی کا عمل تیز

21 July , 2026
The federal government is committed to working together with the Gilgit-Baltistan government Prime Minister.
Latest

وفاقی حکومت گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم

21 July , 2026
Government's austerity policy maintained
Latest

حکومت کی کفایت شعاری پالیسی برقرار

20 July , 2026
Meeting chaired by the Prime Minister to review progress on the Pakistan Railways Transformation Plan.
Latest

وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ریلویز ٹرانسفارمیشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس

20 July , 2026
Next Post
پی ٹی آئی کو مشروط مذاکرات کی پیشکش، بلیک میلنگ کیساتھ بات ممکن نہیں: وزیراعظم

پی ٹی آئی کو مشروط مذاکرات کی پیشکش، بلیک میلنگ کیساتھ بات ممکن نہیں: وزیراعظم

Read this too

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 July , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 July , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 July , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

22 July , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu