Thursday , 23 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Most important

ایران کے اسرائیلی شہروں دیمونا، عراد پر شدید میزائل حملے، 6 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی

4 months ago
A A
Iran launches missile attacks on Israeli cities of Dimona and Arad, killing 6, injuring over 150
Share on FacebookWhatsApp

تہران(پاک ترک نیوز ) امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ایران نے اسرائیل کے جنوبی شہروں عراد، دیمونا اور وسطی علاقوں پر کلسٹر وار ہیڈ والے میزائلوں سے حملے کیے ہیں۔
اسرائیل کے شہر دیمونا پر ایران نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پانچویں بار میزائل حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں شہر میں شدید تباہی کی اطلاعات ہیں، یہ شہر نہایت سکیورٹی میں گھرا ہوا ہے اور یہاں اسرائیل کا جوہری پلانٹ بھی واقع ہے۔
اسرائیل کے جنوبی شہر عراد میں ایرانی حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے، میزائل حملے میں کم از کم 20 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، دیمونا میں 3 منزلہ عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی، جبکہ 50 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ اسرائیلی شہر دیمونا پر حملہ نطنز میں واقع جوہری افزودگی کے مرکز پر اسرائیلی حملے کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔
تہران، اصفہان اور خارگ کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ان شہروں کے متعدد حصے فضائی حملوں کی زد میں آئے ہیں، جس کے بعد علاقے میں دھماکوں اور دھوئیں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔
تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کن مقامات کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے اور کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات بھی فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں، صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی اور ہنگامی ادارے متحرک ہیں۔
دیمونا سمیت جنوبی اسرائیل کے مختلف علاقوں کیلئے ایران کی جانب سے نئے میزائل حملوں کے خدشے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے جن میں بیرشیبا اور بحیرہ مردار کے بعض علاقے بھی شامل ہیں۔
دیمونا انتہائی حساس اور سخت سکیورٹی والا شہر ہے، جہاں بعض علاقوں میں تصاویر لینے کی بھی اجازت نہیں ہوتی، خاص طور پر جوہری پروگرام کے آس پاس، تاہم حالیہ اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہاں میزائل ڈیفنس سسٹم ناکام رہا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بڑے اور پیچیدہ وار ہیڈز والے میزائلوں کو روکنا اسرائیل کیلئے زیادہ مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ایسے میزائل بعض اوقات اپنے اندر متعدد سب میونیشنز رکھتے ہیں، جن کا اثر وسیع علاقے تک پھیل سکتا ہے بعض اوقات 10 کلومیٹر تک، تازہ وارننگ کے بعد اسرائیل کے جنوبی علاقوں میں رہنے والے شہری ایک بار پھر حفاظتی پناہ گاہوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔
ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز نے کہا ہے کہ میزائل حملوں میں اسرائیل کے مختلف شہروں میں فوجی تنصیبات اور سکیورٹی مراکز کو نشانہ بنایا، جن میں ایلات، دیمونا، بیرشیبا، کریات شامل ہیں۔
پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ یہ حملے صرف اسرائیل تک محدود نہیں رہے بلکہ کویت میں علی السلیم ایئر بیس، یو اے ای میں دو اڈوں کو نشانہ بنایا، ان حملوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، تاہم اسرائیل نے اتنی ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی شہر دیمونا میں میزائل واقعے کی اطلاعات سے آگاہ ہیں، نیوکلیئر ریسرچ سینٹر کو نقصان پہنچنے کے شواہد نہیں ملے، معلومات کےمطابق غیر معمولی تابکاری ریکارڈ نہیں ہوئی۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں زور دار دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا، زمینی ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
تسنیم نیوز ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر قائم امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک دھماکہ ہوا تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا یا کسی اور ذریعے سے، اور نہ ہی کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق ہو سکی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنوبی شہر عراد پر ایرانی حملے کے بعد ہنگامی اور امدادی فورسز کو مزید مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے۔
نیتن یاہو نے کہا ہے وہ ان ایمرجنسی اور ریسکیو ٹیموں کو مزید تقویت دے رہے ہیں جو اس وقت جائے وقوعہ پر کام کر رہی ہیں، یہ اقدام تب اٹھایا گیا جب عراد پر ایرانی حملے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق پہلے ایک ڈرون کو کامیابی سے روکنے اور تباہ کرنے کے بعد اب اسی علاقے میں مزید کم از کم 6 ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی مسلسل نگرانی اور دفاعی نظام کی بروقت کارروائی کے ذریعے ممکن ہوئی، جبکہ علاقے میں سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ شمالی اسرائیل میں حملے کے دوران دو فوجی زخمی ہو گئے ہیں، یہ واقعہ حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے مارٹر حملے میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں دونوں فوجیوں کو زخم آئے اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسرائیل کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 4 ہزار 292 افراد زخمی ہوکر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیے جا چکے ہیں، جبکہ تازہ ایرانی حملوں میں بھی زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق یو اے ای کے شہر شارجہ کے قریب ایک بحری جہاز کے پاس دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ایجنسی کے مطابق یہ دھماکا شارجہ سے تقریباً 15 ناٹیکل میل شمال میں ایک کارگو جہاز کے قریب کسی نامعلوم پروجیکٹائل کے باعث ہوا، واقعے کے باوجود جہاز کے تمام عملے کے افراد محفوظ ہیں۔

ShareSend

Related Posts

Gold and silver prices fall
Latest

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

23 July , 2026
England Cricket Board announces Ashes series schedule.
Latest

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا ایشز سیریز کے شیڈول کا اعلان

23 July , 2026
Details obtained regarding the number of gifts received by Shahbaz Sharif and Ishaq Dar.
Latest

شہبازشریف،اسحاق ڈار کو کتنے تحفے ملے ،تفصیل مل گئی

23 July , 2026
Partial solar eclipse and Perseid meteor shower August 12, 2026, set to be a memorable night.
Latest

جزوی سورج گرہن اور پرسئیڈ شہابی بارش،12اگست 2026 یادگار رات بن جائے گی

23 July , 2026
Pakistan advises Iran, US to resolve dispute through talks and diplomacy
Latest

پاکستان کا ایران،امریکہ کو مذاکرات اور سفارت کاری سے تنازع کے حل کا مشورہ

23 July , 2026
Rapidly growing population is the biggest challenge for the country Prime Minister.
The 3 most important

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم

23 July , 2026
Next Post
Trump gives Iran 48 hours to open Strait of Hormuz

ٹرمپ نے ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کی مہلت دے دی

Read this too

Gold and silver prices fall

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

23 July , 2026
England Cricket Board announces Ashes series schedule.

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا ایشز سیریز کے شیڈول کا اعلان

23 July , 2026
Details obtained regarding the number of gifts received by Shahbaz Sharif and Ishaq Dar.

شہبازشریف،اسحاق ڈار کو کتنے تحفے ملے ،تفصیل مل گئی

23 July , 2026
Partial solar eclipse and Perseid meteor shower August 12, 2026, set to be a memorable night.

جزوی سورج گرہن اور پرسئیڈ شہابی بارش،12اگست 2026 یادگار رات بن جائے گی

23 July , 2026
Pakistan advises Iran, US to resolve dispute through talks and diplomacy

پاکستان کا ایران،امریکہ کو مذاکرات اور سفارت کاری سے تنازع کے حل کا مشورہ

23 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu