Friday , 24 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Most important

غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 50 سے زائد افراد ریسکیو

11 months ago
A A
غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 50 سے زائد افراد ریسکیو
Share on FacebookWhatsApp

گلگت(پاک ترک نیوز ) گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب نے ایک بار پھر تباہی مچادی، متعدد دیہات زیر آب آ گئے، گاؤں راؤشن کی آبادی محصور ہو گئی، درجنوں افراد پھنس گئے جن میں سے 50 سے زائد ریسکیو کر لیے گئے۔
تفصیلات کےمطابق گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے لوگوں کا شدید مالی نقصان ہوا تاہم جانیں محفوظ ہیں۔
فیض اللہ نے بتایا کہ غذر گوپس کے علاقہ تلی داس کے مقام پر گلیشئیر پھٹ گیا جس سے دریا کا بہاؤ رک گیا، مزید نقصانات کا خدشہ ہے، وزیراعلیٰ خود مانیٹر کر رہے ہیں تاکہ مزید نقصان نہ ہو۔
ترجمان جی بی حکومت نے کہا کہ گلیشیئر پھٹنے سے پانی ایک جھیل کی صورت اختیار کر گیا ہے، متصل دیہات مزید زیر آب آنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ سیلاب سے پھنسے 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے افراد موقع پر موجود ہیں۔
اس سے قبل ضلعی حکام نے بتایا کہ غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے شدید لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے دریائے غذر کا بہاؤ مکمل طور پر رک گیا ، کئی بستیاں سیلاب سے متاثر ہو رہی ہیں، عطا آباد جھیل جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لینڈسلائیڈنگ سے گلگت شندور روڈ مکمل طور پر بند ہو گیا ہے، تالی داس نالہ میں لینڈ سلائڈنگ دو اطراف سے ہوئی، تودے سے راؤشن گاؤں کی آبادی محصور ہوگئی۔
وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون کا کہنا ہے کہ سیلاب نے غذر میں ایک بار پھر تباہی مچا دی ہے تاہم ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، کچھ لوگوں کے پھنسنے کی اطلاع ہے جنہیں ریسکیو کیلئے ہیلی کاپٹر طلب کیا گیا ہے، کمانڈر ایف سی این اے کی طرف سے ہنگامی بنیادوں پر ہیلی کاپٹر روانہ کر دیا گیا ہے۔
غذر پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سیلاب سے گاؤں راؤشن میں 50 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غذر نے بتایا ہے کہ تالی داس راؤشن میں لینڈ سلائیڈ نگ کے باعث رات 3 بجے سے دریائے غذر مکمل بند ہے، دریائے غذر بند ہونے سے مزید آبادیاں سیلابی پانی کے کٹاؤ کی زد میں آ رہی ہیں، لوگوں کو بروقت اطلاع دی گئی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سیلاب میں پھنسے افراد کی مدد کیلئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر غذر پہنچ گیا جس نے متعدد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔

Tags: floodgazargbgilgatbaltistan
ShareSend

Related Posts

22 people killed, 23 injured in rains and flash floods in Khyber Pakhtunkhwa.
Latest

خیبر پختونخوا میں بارش ،فلش فلڈ سے 22افراد جاں بحق ،23زخمی

23 July , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا
Pakistan

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 July , 2026
18 people killed in accidents during rains in Khyber Pakhtunkhwa
Pakistan

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے دوران حادثات،18افراد جاں بحق

22 July , 2026
Rain in Punjab Death toll from accidents rises to 8.
Latest

پنجاب میں بارشیں ،حادثات میں اموات کی تعداد 8ہو گئی

22 July , 2026
Rains in Punjab and Khyber Pakhtunkhwa
The 3 most important

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشیں

21 July , 2026
Heavy rains forecast for Punjab starting tomorrow.
Latest

کل سے پنجاب میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی

18 July , 2026
Next Post
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستان کی خودمختاری کیلئے حمایت کا عزم

فیلڈ مارشل سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستان کی خودمختاری کیلئے حمایت کا عزم

Read this too

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

23 July , 2026
آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

23 July , 2026
امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 July , 2026
پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

23 July , 2026
بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

23 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu