لاہور (پاک ترک نیوز )پنجاب اسمبلی میں مریم اورنگزیب کی گفتگو پر اپوزیشن آپے سے باہر ہو گئی جس سے ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن اپنی سیٹوں سے اٹھ کر نعرے بازی کرتی رہی، مریم اورنگزیب نے اپوزیشن کے سامنے مریم مریم کے نعر ے لگائے،اپوزیشن ارکان مریم اورنگزیب کو دیکھ کر جب بھی بولتی جھوٹ بولتی ہے نعرے لگائے۔حکومتی بنچوں سے مریم جب بولتی ہے سچ بولتی ہے کے نعرے لگائے گئے
یہ بھی پڑھیں:پانچ ہزارکے نوٹ پر قائداعظم کیساتھ نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے، لیگی رکن
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہاجنوبی پنجاب کی ترقی کی بات کریں تو انہیں تکلیف کیوں ہوتی ہے، ان کو تو خوش ہونا چاہیے جنوبی پنجاب کی ترقی کی بات بتا رہی ہوں۔
مریم اورنگزیب نے کہاپچپن فیصد آسان پروگرام سکیم جنوبی پنجاب کے لوگوں نے حاصل کی، ہمت کارڈ ساڑھے سات ہزارلوگوں نے ، خانیوال میں پانچ ہزار بھکر میں ساڑھے پانچ ہزار لوگوں نے ہمت کارڈ لیا جو سینتیس فیصد بنتی ہے۔












