Sunday , 26 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

محنت کش طبقے کو مہنگائی ،بیروزگاری جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ،صدر زرداری

3 months ago
A A
Working class faces challenges like inflation, unemployment President Zardari
Share on FacebookWhatsApp

اسلام آباد( پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے مناسب اجرت، کام کے لیے محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور ان کے بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے بارے اقدامات کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ آج کا عالمی دن ملکی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے انتھک کوشش کرنے والے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جا رہا ہے۔ یہ دن مزدوروں کے حقوق، ان کے سماجی تحفظ، منصفانہ اجرت اور کام کےلئے محفوظ ماحول بارے کوششیں کرنے کی یاد دلاتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا پاکستان میں مزدور اور محنت کش طبقے کو مہنگائی، ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں، بے روزگاری اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، کام کے لیے محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور مزدوروں کے بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آیئے عہد کریں ،مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرینگے ،وزیراعظم


انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے استحصال کے خاتمے،سماجی تحفظ کے پروگرام شروع کرنے، حقوق کے تحفظ کےلئے پالیسیوں کے نفاذ اور عمل درآمد میں ریاست کا اہم کردار ہے۔
آج ہم دل کی گہرائیوں سے ملک کی ترقی میں قابل ستائش کردار ادا کرنے والے محنت کشوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، خطرناک ماحول میں کام کرنے والے مزدوروں کو ضروری تربیت اور حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، امید ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی، استحصالی طریقوں کے خاتمے اور مزدوروں کے لیے سماجی تحفظ کے پروگرام شروع کرنا ہوں گے ۔ پاکستان میں محنت کش اور مزدور طبقے کے لیے ایسا سازگار ماحول پیدا کریں جہاں ان کی قدر اور عزت کی جائے، آجر منصفانہ اجرت، مزدوروں کی سلامتی اور صحت کے لیے اقدامات کریں۔

Tags: #asifalizardari1stmaylabourday
ShareSend

Related Posts

Balochistan provincial ministers meet President Asif Zardari.
Latest

صدر آصف زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات

24 July , 2026
President Asif Zardari pays tribute to Abdul Sattar Edhi
Pakistan

صدر آصف زرداری کا عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت

July 8, 2026
President Zardari and Prime Minister express regret over plane crash
Latest

صدر زرداری اور وزیراعظم کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

15 June , 2026
Approval of Star of Courage for the brave son of Shaheed Liaquat
Latest

بہادر سپوت شہید لیاقت کیلئے ستارہ شجاعت کی منظوری

13 May , 2026
President Asif Ali Zardari congratulates Russian President, people on Victory Day
Latest

صدر آصف علی زرداری کی روسی صدر ،عوام کو یوم فتح پر مبارکباد

9 May , 2026
The country is running a contracting system, Hafiz Naeem-ur-Rehman
Latest

ملک میں ٹھیکیداری نظام چل رہا ہے ،حافظ نعیم الرحمان

1 May , 2026
Next Post
How much tax does the government charge on a liter of petrol

حکومت ایک لٹر پٹرول پر کتنا ٹیکس لیتی ہے

Read this too

دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

25 July , 2026
ایم کیو ایم کے آزادکشمیرمیں امیدوار دستبردار، ن لیگ کی حمایت کا اعلان

ایم کیو ایم کے آزادکشمیرمیں امیدوار دستبردار، ن لیگ کی حمایت کا اعلان

25 July , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

25 July , 2026
نواز شریف کا وعدہ پورا،آزاد کشمیر کیلئے 10الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا

نواز شریف کا وعدہ پورا،آزاد کشمیر کیلئے 10الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا

25 July , 2026
لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

25 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu