کولمبو(پاک ترک نیوز)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں میں پاکستان پہلے میچ میں آج بنگلہ دیش کے مد مقابل آئے گا ۔یہ میچ سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ دن 2بجکر 30منٹ پر شروع ہو گا۔
https://www.youtube.com/watch?v=6kVJtlUkyd8
پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کر رہی ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی کپتان نگارسلطانہ ہیں ۔
دوسری جانب آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں گزشتہ روز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں ۔جہاں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کو شکست دی تھی ۔
قبل ازیں افتتاحی میچ میں بھارت نے سری لنکن ویمنز ٹیم کو شکست دی تھی ۔بھارت نے پہلے کھیلے ہوئے مقررہ 47اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر 269رنز بنائے تھے جبکہ سری لنکن پوری ٹیم 45.4اوورز میں 211رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔
https://www.youtube.com/shorts/ZMHhgsTJ2t4
یاد رہے کہ آسٹریلیاویمنز ٹیم 7بار آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھا چکی ہے جبکہ انگلینڈ نے 4مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے ۔نیوزی لینڈ ایک بار چیمپئن رہا ہے ۔












